کامیاب زندگی کیلئے خطرات مول لینے پڑتے ہیں There are risks involved in living a successful life

 کامیاب زندگی  کیلئے  خطرات مول لینے پڑتے ہیں

کامیاب زندگی  کیلئے  خطرات مول لینے پڑتے ہیں There are risks involved in living a successful life

 کامیاب زندگی  کیلئے  خطرات مول لینے پڑتے ہیں

ایک زرخیز زمین  میں دو بیج ایک ساتھ پڑے تھے  ان میں سے ایک کہتا تھا کہ  ووہ مٹی  میں اپنی جڑوں کو گہرا اور مزید پھیلا کر اگنا چاہتا ہے اور جب ایک بار وہ مضبوط ہو جائے گا تو اپنی کونپلوں کو زمین کے اوپر دھکیل دے گا پھر وہ سورج، بارشوں  اور آندھی کا سامنا کرے گا، چونکہ  وہ تمام آزمائشوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھا لہذا وہ اُگ گیا۔

دوسرا بیج اُگنے سے بہت  خوفزدہ تھا اس نے سوچا کہ اگر وہ اپنی  جڑوں کوسطح زمین سے نیچے بھیجے گا تو ہو سکتا ہے کہ اُسے  مزید تھکان ہو اور وہ  مزید مشکلا ت  کے گھیرے  میں آجائے  اور پھر  یہ ممکن ہے کہ  جب وہ اپنی کونپلوں کو اوپر  دھکیلے  تو وہاں پر سورج ، بارش اور تمام دوسری  سختیوں کا سامنا کرنا پڑے  چنانچہ وہ فیصلہ کرتا ہے کہ جب تک حالات سازگار  نہیں ہوتے  وہ انتظار کرتا ہے۔

پہلا بیج ایک پودے  کی صورت  میں اُگ  جاتا ہے جبکہ دوسرا محفوظ حالات  کے لیے انتظار کرتا رہتا ہے ، اسی انتظار کے دوران  ایک پرندہ کھانے کی تلاش میں آتا ہے اور اس بیج کو کھا جاتا ہے۔

ہماری زندگیوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے جو بھی اُگنے کے لیے  اچھے حالا ت  کی تلاش میں ایک طویل انتظار کرتا ہے ،دوسرے   بیج کی طرح اُسے زندگی نگل جاتی ہے  ، جبکہ کامیاب لوگ اس پہلے بیج کی طرح ہوتے  ہیں جو خطرہ مول لے کر ایک مضبوط   اور خوبصورت پودے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments