چینی کے بارے میں چند مفید معلومات sugar information in urdu

چینی کے بارے میں چند مفید معلومات  sugar information in urdu
چینی کے بارے میں چند مفید معلومات  sugar information in urdu
چینی کے بارے میں چند مفید معلومات  sugar information in urdu

ہم صبح سے لے کر شام تک چینی کا استعمال کرتے ہیں چائے سے لے کر جوس تک سب میں چینی موجود ہوتی ہے۔جب ہم چینی (شوگر)کھاتے ہیں پھر چاہے وہ پھلوں میں  موجود ہو یا پھر وائیٹ چینی کی صورت میں تو  یہ بہت جلدی ہضم ہو کر خون میں شامل ہو جاتی ہے، اگر آپ  ایک پرُ سکون زندگی گزار رہے ہیں تو یہ آپ کے اندر فالتو چربی کی صورت میں جمع ہونا شروع ہو جاتی  ہے۔



اگر چینی کے استعمال کے بعد کوئی جسمانی مشقت والا کام کیا جائے تو اس سے یہ جسم میں سے آسانی سے نکل جاتی ہے، چربی کی صورت میں سٹور نہیں ہوتی، اگر آپ کی زندگی متحرک ہے تو آپ کو اس کا زیادہ نقصان نہیں اگر آپ آرام دے زندگی گزارتے ہیں تو یہ آپ کو نقصا ن پہنچاتی ہے۔ مارکیٹ سے ملنے والی مصنوعات میں شوگر(چینی ) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے ایسی مصنوعات سے خود کو بچائیں۔

کچھ لوگ چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا وہ کتنی چینی استعمال کر چکے ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی صحت پر کون سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔چینی ایک نشہ کی طرح ہے اس سے جان چھڑانا بہت مشکل کام ہے۔

جب چینی کی زیادہ مقدار استعمال کی جاتی ہے تو اس سے شوگر کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا بھی خطر ہ ہوتا ہے۔ہمارا جسم چینی کھانے کے لیے نہیں بنا، جب ہم وہ چیز کھاتے ہیں جس کے لیے ہمارا جسم نہیں بنا تو اس سے ہماری صحت پر بہت ہی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔



دن بھر میں کتنی چینی استعمال کریں
اگر آپ ایک متحرک زندگی گزار رہے ہیں ورزش کرتے ہیں تو مردوں کے لیے دن بھر میں چینی کی محفوظ مقدار35 گرا م سے40 گرام ہے جبکہ عورتوں کے لیے25گرام سے30 گرام ہے۔ ایک ٹی سپون میں پانچ گرام چینی آتی ہے۔ اگر آپ  موٹے ہیں یا آپ کا وزن زیادہ ہے تو 10گرام چینیایک دن میں استعمال کریں۔

کن چیزوں میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
مارکیٹ میں ملنے والے مختلف قسم کے جوس ، بوتل ، چاکلیٹ، ٹافیاں، مٹھائی، کیک وغیرہ میں چینی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے ایسی چیزوں سے خود کو بچائیں۔پھلوں میں موجود شوگر (چینی)کی مقدارزیادہ نقصان دہ نہیں ہوتی لیکن اس کی مقدار بھی ایک حد تک ہونی چاہیے ، زیادہ پھل بھی نہیں کھانے چاہیے دن بھر میں ایک سے دو مرتبہ400گرام تک پھل کھایا جا سکتا ہے۔





Post a Comment

0 Comments