لیموں پانی کے فوائد Lemon pani k faidy

لیموں پانی کے فوائد  Lemon pani k faidy
لیموں پانی کے فوائد  Lemon pani k faidy
لیموں پانی کے فوائد  Lemon pani k faidy
لیموں پانی کا استعمال گرمیوں میں بہت زیادہ ہوتا ہے ، لیکن لیموں پانی اپنے اندر ایسے فوائد رکھتا ہے آپ اسے سردیوں میں بھی پی سکتے ہیں۔لیموں میں وٹامن سی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔لیموں پانی سے آپ کا نظام انہظا م بہتر  طور پر کام کرتا ہے ، جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔ کچھ لوگوں کو مسئلہ ہوتا ہے وہ جو خوراک کھاتے ہیں ٹھیک سے ہضم نہیں ہوتی، پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے  وہ دو کھانوں کے درمیاں لیموں پانی پی لیں اس سے ان کا ہاضمہ اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔



جو لوگ کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں انہیں لیموں پانی ضرور پینا چاہیے لیموں پانی  سے ان کی خوراک جلدی ہضم ہو گی۔قبض جیسی موضی مرض سے نجات دلاتا ہے۔لیموں پانی انسانی جسم میں موجود زہریلے مرکبات کو خارج کرتا ہے۔

گرمیوں میں کام کے دوران جسم سے پسینہ نکلتا  ہے جس کی وجہ سےپانی اورنمکیات کی کمی ہو جاتی ہے لیموں پانی پینے سے اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:روٹی یا چاول  کیا کھائیں

لیموں پانی بنانے کا طریقہ
ایک گلاس لیموں پانی بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں ، اس میں ایک چھوٹا چمچ چینی اور ایک چٹکی نمک کی شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ صحت بخش لیموں پانی تیار ہو جائے گا۔ اگر آپ دن بھرمیں چینی اور نمک کا استعمال کرتے ہیں  تو لیموں پانی میں چینی اور نمک کا استعمال کم کریں۔

لیموں پانی کب اور کتنا پئیں
اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے پینا چاہتے ہیں تو صبح خالی پیٹ پئیں، دن میں ایک سے دو گلاس تک لیموں پانی پیا  جا سکتا ہے جس سے آپ کی صحت  پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



Post a Comment

0 Comments