وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دو کھانوں کے درمیان کتنا وقفہ رکھیں

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دو کھانوں کے درمیان کتنا وقفہ رکھیں
وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دو کھانوں کے درمیان کتنا وقفہ رکھیں
وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دو کھانوں کے درمیان کتنا وقفہ رکھیں
وزن بڑھنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن وزن بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنا ہے ہم  زبان کے ذائقے کے پیچھے وہ چیزیں بھی کھا لیتے ہیں جن کی وجہ سے  ہماری صحت پر اچھے اثرات نہیں پڑتے ، اگر ہم اپنے کھانے کی عادات کو بدل لیں تو اس سے بھی ہم اپنے وزن کو  کم کر سکتے ہیں۔



 کھانے پینے کی عادات بدلنا کوئی آسان کام نہیں لیکن آج آپ کو ایسی ہی ایک عادت کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے مطابق اگر آپ ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان کم سے کم پانچ گھنٹے کا وقفہ کریں تو اس سے آپ کا وزن بڑھنا کم ہو جائے گا۔

آسٹریلیا کے ماہر غذائیات سٹیفن لوئی کہتے ہیں، اگر آپ با آسانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں  تو دو کھانوں کے درمیان پانچ گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔اگر آپ کھانوں کے درمیان وقفہ زیادہ رکھیں گے تو آپ کا جسم اپنے اندر موجود جمع شُدہ چربی کو استعمال کرنا شروع کر دے گا۔ جب ہم دن بھر کچھ نا کچھ کھاتے رہتے ہیں تو ہمارا جسم اپنے اندر سٹور شدہ چربی کو استعمال نہیں کرتا جس سے ہمارے جسم میں فالٹو چربی کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے اور ہمارا وزن بھی بڑھنے لگتا ہے ۔ اس لیے آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو آج ہی سے یہ عادت اپنا لیں دو کھانوں کے درمیان پانچ گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔ اگر آپ جلدی اور اچھے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دن میں آدھا گھنٹہ سے  لے کر چالیس منٹ تک کوئی ورزش ضرور کریں۔

Post a Comment

0 Comments