کاروباری آئیڈیاز Business ideas in urdu

 کاروباری آئیڈیاز Business ideas in urdu
 کاروباری آئیڈیاز Business ideas in urdu
 کاروباری آئیڈیاز Business ideas in urdu
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ذاتی کاروبارہو اور وہ  بہت تیزی سے دوسرے کاروبار کی طرف بڑھے؟ تب آپ اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔۔
ہمارے ملک میں ایک چیز ضرور دیکھنے کو ملتی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ رقم کمانے کے مختلف طریقوں کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کما سکیں لیکن آپ بخوبی جانتے ہوں  گے کہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا ، نوکری کرنا نہیں ، ہمیں اس کے لیے  کاروبار کرنا پڑتا  ہے۔
جب بات کاروبار کی ہو تو ، بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو کاروبار کرنا نہیں جانتے ہیں اور اگر میں سچ کہتا ہوں تو ، زیادہ تر لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا ہے کہ کاروبار کیا کرنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے کاروباری آئیڈیاز پوچھتے رہتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک کامیاب کاروبار کرنے کے لئے ، پہلے یہ دیکھاجاتا ہے کہ آپ کا آئیڈیا کتنا اچھا ہے کیونکہ اگر آپ آئیڈیا کے بغیر کام کریں گے ، تو بعد میں آپ  کے لیے پریشانی ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنا کاروبار بند بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا آئیڈیا اچھا ہے تو آپ کو پریشانی  اور ذہنی تناؤ نہیں ہوگا ، چاہے درمیان میں آپ کو کتنے ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔
ای کامرس اسٹور
کیا آپ کوئی خاص چیز بناتے ہیں یا پھر سٹور  کرتے ہیں؟ تو آپ کو ایک  ای کامرس اسٹور شروع کر نے کے بارے میں ضرور سوچنا  چاہے۔ پوری دنیا میں ای کامرس سٹور کا کام عرو ج پر ہے اور اس سے لوگ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔۔۔اس کام کے لیے آپ ایکسپرٹ ٹیم کی خدمات بھی لے سکتے ہیں
کپڑے کی دکان
کپڑے کا کاروبار بھی انتہائی منافع بخش کا روبار ہے آپ  ہول سیل مارکیٹ سے کپڑا خریدیں۔۔۔ اور اسے مناسب قمیت پر فروخت کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کپڑے سلائی کرنے آتے ہیں تو ایک بوتیک بنایا جا سکتا ہے یا پھر آپ کسی درزی کو تنخواہ پر رکھ کربوتیک کا   کام کر سکتے ہیں۔۔۔خواتین بھی یہ کام شروع کر سکتی ہے اس کے لیے شروعات وہ گھر سےبھی کر سکتی ہیں گھر کے کسی کمرے میں ایک بوتیک بنایا  جاسکتا ہے جس کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ مقامی سکولز اور کالجز کے پارٹیز یا پروگراموں میں جا کر اپنے کام کی ایڈورٹائزنگ کی جا سکتی ہے۔آن لائن سٹور یا پھر فیس بُک پیج بنا کر بھی سامان فروخت کیا جا سکتا ہے۔
فوٹوگرافر
سوشل میڈیا کا دور ہے او ر ہر کوئی چاہتا ہے وہ تصویروں میں اچھا نظر آئے  ۔۔۔ اس کے لیے کچھ لوگ فوٹو گرافرز کی خدمات بھی لیتے ہیں اس لیے کوئی بھی بند ہ ٹریئنگ لینے کے بعد آسانی سے یہ کام شروع کر سکتا ہے اس کام کی شروعات آپ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لئے فوٹو شوٹ سے کر سکتے ہیں۔ آپ  ایک ایسا فیس بک پیج بنائیں جہاں آپ حالیہ کلائنٹس کو ٹیگ کرسکیں ، جو ان کے دوستوں کے نیوز فیڈ میں بھی دکھائے جائیں گے۔جس سے آپ کو کام ملنے میں آسانی ہو گی۔
شیف بنیں
ہم سب اچھا  کھانا پسند کرتے ہیں ، لیکن ہم میں سے کچھ کے پاس صحتمند ، مزیدار کھانا پکانے کے لئے وقت یا مہارت نہیں ہوتی۔۔۔ اپنے اردگر د موجود گھروں  اور کاروباری اداروں کو اپنی سروس کے بارے میں بتائیں اس کام کے لیے آپ فیسبک پیج یا پھر یوٹیوب چینل بھی بنا سکتے ہیں ۔ خواتین بھی اس کام کی شروعات گھر سے کر سکتی ہیں ۔۔۔آرڈر اور ایڈورٹائزمنٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اچھا معیار اور ذائقہ دیا جائے تو اس کام میں ترقی کے زیادہ چانس ہیں۔
انٹیریر ڈیزائنر
گھروں  کی تزئین و آرائش کا کام  بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو فرنیچر اور گھر کی سجاوٹ کرنا چاہتے ہیں  لیکن انہیں اس کام کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو یہ جانتے ہیں  کہ کہاں سے شروع کرنا ہے۔۔۔ایسے لوگوں کا سروس فراہم کر کے بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں ۔۔۔کچھ لوگ پرانے فرنیچر پر کچھ پیسے خرچ کر کے اس کو دوباہ استعمال کے قابل بنا کر بیچتے ہیں جس سے انہیں اچھامعاوضہ مل جاتا ہے۔
جم بنائیں
آج کل ہر بندہ چاہتا ہے وہ سمارٹ اور فٹ نظر آئے اور اس کام  کے لیے جم جا کر ٹرینئگ کی ضرورت پڑتی ہے ۔۔اگر آپ ایکسرسائزز کے بارے میں جانتے ہیں تو ایک جم بنا کر کمائی کی جا سکتی ہے ۔اگر آپ کو اس بار ے میں معلومات نہیں تو اپنے شہر یا ٹاؤن کے کسی مقامی باڈی بلڈر کی خدمات بھی لی جا سکتی ہیں ایسے بندے کو اپنے جم میں فری کی ممبر شپ دے کراپنے جم کی ایڈورٹائز منٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔اگر آپ زیادہ پیسے انویسٹ کر سکتے ہیں تو کسی کو تنخواہ پر اپنے جم میں ٹرینر رکھ لیں ۔۔۔اس کے ساتھ سپلیمنٹ بھی ٖفروخت کیے جا سکتے ہیں سپلیمنٹ کا  آن لائن سٹور بنا کر بھی فروخت کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں کاروبار کرنے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کیوں ضروری ہے


Post a Comment

0 Comments