پاکستان میں خواتین کیلئے بزنس آئیڈیاز Business ideas for women in pakistan

پاکستان میں خواتین کیلئے بزنس آئیڈیاز Business ideas for women in pakistan

پاکستان میں خواتین کیلئے بزنس آئیڈیاز Business ideas for women in pakistan

پاکستان میں خواتین کیلئے بزنس آئیڈیاز Business ideas for women in pakistan
پاکستان بھر میں جہاں ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، وہیں ایسی بھی خواتین ہیں جو مختلف نوعیت کے کاروبار سے منسلک ہو کرمعاشی ترقی کی جانب کامیاب سفر کا آغاز کر رہی ہیں لیکن کچھ خواتین مسائل کا شکار ہیں جو ملازمت نہیں کر سکتی آج ان خواتین کیلئے چند مفید کاروباری آئیڈیاز لے کر آئے ہیں۔
سب سے پہلے اس کا بات کا فیصلہ کریں کہ آپ کون سا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟ پھر اس کاروبار کے حوالے سے متعلقہ صلاحیت کو بڑھانے کیلئے  اپنی قابلیت میں اضافہ کریں سب سے اہم بات مستقل مزاجی سے  کام میں لگے رہنا ہے۔ ہمارے ہاں اکثر کام کا آغاز تو بڑے جوش و خروش سے کیا جاتا ہے لیکن ہم ذرا سی ناکامی پر ہمت ہار کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے ہم بہت موڈی اور غیرمستقل مزاج ہیں۔
لنچ بکس سروس
اگر آپ کے ہاتھ میں ذائقہ ہے تو لنچ بکس سروس شروع کیجئے اور قریبی کنٹین ، پرائیویٹ سکولز ، آفس، بینکس وغیرہ میں فروخت کیجئے اس کے ساتھ گھریلوں کھانوں کی ہوم ڈلیوری  سروس بھی  شروع کی جا سکتی ہے۔
کارڈ ڈیزائینگ
آپ یوٹیوب سے چوڑیاں ، بیگ ، کارڈز ، کلپس ، کلچس بنانا سیکھئے اور معیاری کوالٹی بنا کر آن لائن فیس بُک ، انسٹا گرام اور ٹویٹر پر بیچ کر اچھی آمدنی حاصل کر سکتی ہیں۔
بیوٹی پالر
اگر آپ کے ہاتھ مہندی کے اچھی ڈیزائن بنانا جانتے  ہیں اور اچھا میک اپ کرنا جانتی  ہیں تو گھریلو بیوٹی پارلر بنا کر  پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔
کانٹینٹ لکھیں
اگر آپ انگلش یا اردو میں اچھا لکھ سکتی ہیں تو فری لانسنگ شروع کیجئے، بلاگ بنائیے اور گھر بیٹھے گوگل ایڈسنس سے آمدنی حاصل کیجئے ۔اگر آپ کی آواز اچھی ہے تو وائس اور کی سروس بھی دی جا سکتی ہے۔
گرلز ہاسٹل
اگر آپ  کے پاس سرمایا ہے تو مکان کرایہ پہ لے کر گرلز ہوسٹل بنائیں جس سے آپ کو باعزت روزگار ملے گا۔
امپورٹڈ  اشیا ء کی خرید و فروخت
اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو آن لائن علی بابا ، علی ایکسپریس اور ای بے سے لڑکیوں کی جیولری ، کاسمیٹکس کا سامان ، کریمیں وغیرہ خریدیں اور مناسب منافع رکھنے کے بعد سیل کر کے آمدن حاصل کی جاسکتی ہے۔
اکیڈمی بنا کر پیسے کمائیں
اگر آپ کمپیوٹر کا اچھا نالج رکھتی ہیں  تو اکیڈمی بنائیں   شارٹ کورسز کروائیں ۔ آپ تعلیم یافتہ ہیں ، ٹیچنگ کا تجربہ ہے تو ایک چھوٹا سا سکول بنائیں  جہاں صرف پلے گروپ ، نرسری اور پریپ کا انتظام ہو  اگر کام کو آگے بڑھانا چائیں تو اپنے ساتھ مزید لڑکیاں شامل کر لیں۔
بوتیک بنائیں
اگر آپ سلائی کڑھائی کرنا جانتی ہیں تو ، ہول سیل مارکیٹ سے کپڑاخریدیں  اور بوتیک بناکر گھر ، مارکیٹ اور بوتیک پر بیچتے ہوئے اپنی آمدنی میں اضافہ کریں۔اس  کے ساتھ  لیڈیز بیگ ، پرس ، چوڑیاں ، مصنوعی جیولری ، بے بی گارمنٹس اور کاسمیٹکس کا سامان خریدئیے اور اپنے گھر رکھ کر بیچیں اس سے بھی آپ کو اچھی آمدن ہو گی۔ شیٹس ، فلاور ، فریم ، ڈیکوریشن پیس بنا کر بھی بیچے جا سکتے ہیں۔
سبزیاں اگائیں
اگر آپ کا گھر بڑا ہے یا پھر آپ کے پاس کھلی جگہ ہے تو سبزیاں اُگائی جا سکتی ہیں جن سے گھریلو ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں بیچا بھی جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بہترین کاروبار  Best business in Pakistan 2020

  

 


Post a Comment

0 Comments