پاکستان میں بہترین کاروبار Best business in Pakistan 2020

Small business ideas in Pakistan with low investment in Urdu
پاکستان میں بہترین کاروبار
پاکستان میں بہترین کاروبار Best business in Pakistan 2020

Best business in Pakistan 2020
کیا آپ 2020 میں پاکستان کے  اندر چھوٹے  لیول  یا  کم  پیسوں  کے کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں؟

اگر آپ پاکستان میں بزنس آئیڈیاز کی تلاش میں ہیں اور آپ کم سرمائے کی مدد سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل  میں آپ کو  ایسے ہی چند کاروباری آئیڈیاز دینے جا رہا ہوں جو آپ کے لیے کافی مدد گار ثابت ہوں گئے۔
فوٹو گرافی
فیس بک، انسٹا گرام کا دور ہے ہر کوئی اپنی اچھی اور خوبصورت پیکچر اپلوڈ کرنا چاہتا ہے ، ایسے میں فوٹو گرافی کا رجحان بڑھتا جا رہا  ہے ۔ شادی ہو ،کوئی  تہوار  یا پھر سکول کالج یا یونیورسٹی  کا  پروگرام ہو فوٹو گرافی کی ضرورت پڑتی ہے ایسے میں ایک اچھا سا ڈی ایس ایل آر کیمرہ لے کر اپنا کام شروع کیا جاسکتا ہے اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں  تب  بھی یہ کام کر سکتے ہیں اور اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں اگر بات کی جائے  فوٹو گرافی سیکھنے کی تو آپ آن لائن فری کورسز کر کے بھی سیکھ سکتے ہیں۔
چائے اور کافی شاپ
پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں چائے اور کافی کے  کام میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ اگر آپ   چائے یا کافی کی شاپ بنانا چاہتے ہیں تو ا س کیلئے آپ کو زیادہ تجربہ کی ضرورت نہیں بس چند دن کی ٹرئینگ کے بعد کوئی بھی شخص یہ کام آسانی سے کر سکتا ہے ۔ اب تو پاکستان میں چائے اور کافی کی بہت سی اقسام مشہور ہو گئی ہیں جیسا کہ تندوری چائے ، کولڈ کافی وغیرہ ۔ یہ کام کم سرمائے سے شروع کر کے اچھا منافع کمایا جاسکتا ہے۔
مچھلی فارم
مچھلی فارم کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے ۔ اگرآپ اس کام کو کرنا چاہتے ہیں تو  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اور کم سرمائے سے کام شروع کر کے ایک اچھا کاروبار کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں مچھلی فارم کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار سمجھا جاتاہے۔

مزید پڑھیں:بغیر انویسٹمنٹ کےآن لائن  کاروبار کیسے شروع کیا جائے

ٹی شرٹ ، مگ پرنٹنگ
ٹی شرٹ اور مگ پرنٹنگ کافی بڑا اور اچھا کاروبار سمجھا جاتا ہے اور آپ اسے چھوٹے پیمانے پر کم سرمائےسے شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس مشین خریدنے کے پیسے نہیں تو آپ مارکیٹ سے پرنٹ کروا کر دے سکتے ہیں۔ مارکیٹ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پہلے مارکیٹ کے  بارے میں اہم معلومات ضرور  اکھٹی کر لیں۔
شہد کی مکھیاں پالنا
پوری دنیا میں شہد کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ،ایسے میں اگر آپ شہد کی مکھیوں کو  پال کر ان سے شہد حاصل کر یں گےتو  اچھا منافع حاصل کر سکتے ہیں اس میں زیادہ سرمائے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اگر آپ اس کام کی مناسب ٹرئینگ حاصل کر کے کام شروع کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ منافع حاصل ہو گا اس کے ساتھ آپ دوسرے لوگوں کو ٹرئینگ  دے کر اور اس کام میں استعمال ہونے والے سامان کو فروخت کر کے بھی اور زیادہ منافع کما سکتے ہیں اور اپنے کام کو وسیع کر سکتے ہیں۔
بیوٹی پارلر
یہ کام خواتین کیلئے بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے ، اس کاروبار میں سروس مہیا کرنے کے علاوہ بیوٹی پروڈکٹس کو بیچ کر بھی منافع حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ چند دنوں کی ٹرئینگ کے بعد یہ کام تھوڑے سرمائے سے بھی شروع کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے کام کی تھوڑی پرموشن کروا کر بھی کام کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
پولٹری فارمنگ
پولٹری زراعت اور کاشتکاری کے شعبے میں سب سے زیادہ اور تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔اس کام کو شروع کرنے کے لیے آپ کو زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں شروعات میں آپ اسے گھر کے ایک کونے سے شروع کر کے بڑے پیمانے تک پھیلا سکتے ہیں۔ٹرئینگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔
گھر پر جم
موٹاپے کی بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ سے آج کے دور میں ہر کوئی سمارٹ نظر آنا چاہتا ہے۔اگر آپ کو ایکسر سائز کا شوق ہے اور آپ کے پاس اس بارے میں معلومات ہیں تو آپ  گھر پر ایک چھوٹا جم بنا سکتے ہیں شروعات میں کم پیسوں میں شروع کر کے کام کو بڑھایا جا سکتا ہے یہ کام مرد، خواتین دونوں کر سکتے ہیں۔ یہ کام آپ کو اچھا منافع دلا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان  میں بہترین کاروبار


Post a Comment

0 Comments