انسانی دماغ کے لیے مفید غذائیں

انسانی دماغ کے لیے مفید غذائیں
انسانی دماغ کے لیے مفید غذائیں
انسانی دماغ کے لیے مفید غذائیں
انسان کے اعضاء  میں دماغ سب سے اہم ہے، اگر آپ ایک سٹوڈنٹ ہیں یا پھر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں دماغ کا بہت زیادہ استعمال ہے، یا پھر آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چا ہتے ہیں تو آپ کو اپنی خوراک میں ایسی چیزیں ضرور شامل کرنی چاہیے جن سے انسان کی یاداشت بہتر ہوتی ہے اور انسانی دماغ تندرست رہتا ہے۔انسانی دماغ چینی سے بنی ہوئی مصنوعات کھانے پر سکون محسوس کرتا ہے جس کی وجہ سے بار با ردماغ میٹھا کھانے کا سگنل بھجتا ہے ، اگر آپ ایک تندرت اور صحت مند دماغ چاہتے ہیں تو  اپنی خوراک سے آرٹیفشل چینی اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات نکال دیں۔



مزید پڑھیں:سبز چائے کے فائدے

اگر آپ دماغ کو کنٹرول نہیں کریں گے تو دماغ آپ کو کنٹرول کرے گا جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔آج  ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں  آپ اپنی خوراک میں شامل کر لیں تو آپ کی دماغی صحت میں بھی بہتری آئے گی اور آپ کی ذہانت بھی بڑھے گی۔ خوراک کے علاوہ مختلف قسم کی گیمز اور ایکسرسائزز ہوتی ہیں جن کی وجہ سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے ، ٹیکنالوجی کی وجہ سے لوگو ں نے دماغی ورزشیں کرنا چھوڑ دی ہیں۔

السی کے بیج  /تخم ملنگا (تخم بالنگو)
السی کے بیجوں اور تخم ملنگامیں اومیگا تھری کی  زیادہ مقدار پائی جاتی ہے ، اومیگا تھری دماغی صحت کےلیے فائدہ مند ہے۔ایک دن میں السی کے بیج یا تخم ملنگا کےدو ٹیبل سپون 30گرام تک استعمال کر سکتے ہیں۔



مزید پڑھیے : السی کےبیج کے فوائد

بادام/ اخروٹ
بادام اور اخروٹ کے اندر اومیگا تھری کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔ ایک دن کے اندر اخروٹ یا بادام40  گرام کھائے جا سکتے ہیں ۔اخروٹ اور بادام کے  دماغی صحت کے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں۔

مزید پڑھیے: اخروٹ کےفوائد

پالک
پالک انسانی جسم میں بننے والے زہریلے مرکبات کو باہر نکالتی ہے جن کی وجہ سے انسان کو مختلف قسم کی بیماریا ں لگ جاتی ہیں۔پالک کے اندر کیلشئیم ، میگنشئیم ، آئرن کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔دن  میں ایک کپ پالک استعمال کر سکتے ہیں اس کو سمودی میں شامل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سلاد بنا کر کھا سکتے ہیں۔
نوٹ : ان چیزوں کے علاوہ اپنی خوراک میں دالیں، لوبیہ، چنے، ناریل کا تیل ، دلیہ شامل کر سکتے ہیں ، یہ تمام انسانی دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔


Post a Comment

0 Comments