السی کے بیج اور ان کے حیرت انگیز فوائدAlsi k fawaid

السی کے بیج اور ان کے حیرت انگیز فوائدAlsi k fawaid
السی کے بیج اور ان کے حیرت انگیز فوائد flax seeds benefits in urdu
السی کے بیج اور ان کے حیرت انگیز فوائدAlsi k fawaid
السی کے بیج انڈیا میں وسیع پیمانے پر کاشت کیے جاتے ہیں لیکن کچھ عرصے سے پاکستان میں بھی السی کے بیجوں کی کاشت کی جا رہی ہے۔ السی کے بیج اپنے اندر بہت سی خصوصیات رکھتے ہیں، اگر السی کے بیجوں کو اپنی خوراک میں شامل کرلیا جائے تو اس کے انسانی صحت  پرمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ایک  ٹیبل سپون  پسے ہوئے السی کے بیجوں(پاؤڈر)  میں 1.5  گرام اومیگا تھری پایا جاتا ہے ، اگر  آپ فش آئل کا ایک کیپسول لیتے ہی تو اس میں ایک گرام اومیگا تھری پایا جاتا ہے ، اس لیے السی کے بیج قدرتی طور پر اومیگا تھری حاصل کرنے کا بہتریں ذریعہ ہیں۔



دل کی تندرست رکھتے ہیں
اگر کسی کو دل کی تکلیف ہے تو اس کے لیے السی کے بیج فائدہ مند ثابت ہو تے ہیں ، السی کے بیجوں کے اندر اومیگا تھریپایا جاتا ہے ، جو دل کی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

فائبر  کی اچھی مقدار
السی کے بیجوں میں فائبر کی  مقدار بہت زیادہ ہوتی  ہے ، خوراک میں فائبر کی مقدار زیادہ  ہونے سے قبض  نہیں ہوتی،اور جو خوراک کھائی جائے گی اچھی طرح ہضم ہو گی۔



وزن کم کرنے میں فائدمند
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو السی کے بیج اپنی خوراک میں شامل کریں ، اس سے آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگے گی ،  کم کھانا وزن کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

شوگر کے مرض میں مدد گار
جن لوگوں کو شوگر ہو وہ اپنی خوراک بہتر  کر یں اس کے ساتھ روزانہ ورزش  کریں، اگر شوگر کے مریض السی کے بیج  اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں تو اس سے انسولین کنٹرول میں رہتی ہے، اور شوگر کی بیماری کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments