موٹاپے کا دیسی علاج چند دنوں میں فائدہ ہو گا weight loss tips urdu

موٹاپے کا دیسی علاج چند دنوں میں فائدہ ہو گا weight loss tips urdu
موٹاپے کا دیسی علاج چند دنوں میں فائدہ ہو گا weight loss tips urdu

موٹاپے کا دیسی علاج چند دنوں میں فائدہ ہو گاweight loss tips urdu
اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں   تو آج ہم آپ کی پریشانی کا حل لے کر آئے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کر کے کوئی بھی اپن وزن آسانی سے کم کر سکتا ہے،  مارکیٹ میں ملنے والی مہنگی ادویات اور سپلیمنٹ کو چھوڑیں   اور گھر پر موجود چیزوں کی مدد سے موٹاپے کا دیسی علاج کریں۔

دیسی طریقہ علاج میں بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کےکئی طریقے موجود ہیں جن پر عمل کرکے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جاسکتا ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے کیونکہ پیٹ نہ ہی چند دنوں میں بڑھتا ہے اور نہ ہی چند دنوں میں کم کیا جاسکتا ہے۔

لیموں اور دھنیہ
ہرہ دھنیہ ایک قدرتی اینٹی اکسیڈینٹ  ہے اور لیموں میں وٹامن سی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہےجس کی وجہ سے لیموں جسم سے گندے  مادے باہر نکالتا ہے اور جسم کو زہریلے مرکبات سے صاف کرتا ہے۔

طریقہ کار: تھوڑا سا تازہ دھنیہ لیں اس کو  میکسچر میں ڈال کر آدھا گلاس پانی ڈالیں اور اس کے ساتھ ایک بڑے سائز کا لیموں ڈال کر  میکس کر لیں  ، اب اس جوس کو پی لیں۔ اس جوس کو ہر بار تازہ بنائیں، بنا کر فریج میں نا رکھیں۔اس جوس کو صبح خالی پیٹ پیا کریں اور پینے کے آدھا گھنٹہ تک کوئی اور چیز مت کھائیں پئیں۔ اس جوس کو پانچ دن استعمال کریں اس کے بعد سات سے دس دن  کا وقفہ کریں۔

شہدسےپیٹ کم کرنا
ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھالیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہدملائیں ۔ اسے وقفے وقفے سے پیتے رہیں ۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی مفید اور کارآمد نسخہ ہے۔ اس نسخہ کو دن میں حسب ضرورت استعمال کرتے رہیں۔

اجوائن کا پانی
وزن کم  کرنے کے لیے اگر آپ گھریلو نسخے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس میں اجوائن بہت اہم ہے۔اجوائن ہاضمہ درست کرتی ہے ، اس کے ساتھ اجوائن کا استعمال موٹاپہ کم کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔اجوائن کا پانی صبح خالی پیٹ پینے سے فالتو چربی کم ہو جاتی ہے اور ہاضمہ درست کرتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

طریقہ کار: چالیس سے پچاس گرام  اجوائن لیں اور اُسے رات بھر کے لیے ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ صبح اس پانی کو چھان لیں اور اس میں تھوڑا شہد ڈال کر خالی پیٹ پی لیں۔ پندرہ سے بیس دن لگاتار استعمال کریں ، جس سے آپ کو واضح فرق محسوس ہو گا بہترین رزلٹ کے لیے تیس سے چالیس دن تک استعمال کریں۔

کلونجی سے وزن کم کرنا
کلونجی چائے والا آدھا چمچ لیں، اس کو ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر ابالیں، جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اس کو پی لیں۔ اس میں حسبِ ذائقہ سونف اور شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے اور بہت ساری بیماریوں سے بچنے کے لیے ہے۔ اس کو دن میں کم ازکم ایک بار اور چاہیں تو دو مرتبہ بھی پی لیں۔کلونجی کو چھان کر پیئں یا بغیر چھانے کوئی نقصان نہیں ہے۔

سونف سے وزن کم کرنا
دوگلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ سونف ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک گلاس رہ جائے پھردس منٹ کے لئے اس پانی کو ڈھکن سے ڈھانپ لیں اس کے بعد چھان کر آدھا چائے کا شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کر کے نہارمنہ یہ پانی پی لیں۔ یہ عمل مسلسل چار ہفتوں تک کرنے سے پیٹ کی اضافی چربی اوروزن حیرت انگیز حد تک کم ہو جائے گا.


Post a Comment

0 Comments