کلونجی کے فوائد Kalonji k fawaid

کلونجی کے فوائد  Kalonji k fawaid
کلونجی کے فوائد  Kalonji k fawaid
کلونجی کے فوائد  Kalonji k fawaid 
کلونجی   کے دانے چھوٹے اور کالے رنگ کے ہوتے ہیں جو اپنے اندر بے شمار فوائد لیے ہوئے ہیں۔ کلونجی کے فوائد کے بارے میں  حضرت محمد ﷺ کا ارشاد ہے: کلونجی کھایا کرو اس میں موت  کے سوا ہر بیماری کے لیے شفاء ہے۔کلونجی  کے دانوں  کے بے شمار فوائد ہیں اس کے  ساتھ ساتھ کلونجی کے تیل  سے بھی مختلف قسم کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
کلونجی کے تیل کے فوائد
کلونجی کا تیل گرم کریں ، نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ زکام اور سر درد دور ہو جاتا ہے۔
کلونجی سے سر میں موجود خشکی ختم
دس گرام کلونجی کا تیل، تیس گرام زیتون کا تیل اور تیس گرام مہندی پاؤڈر مکس کریں۔ اِسے
 ہلکا سا گرم کریں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تواسے  سر کی جلد پر لگائیں۔ ایک گھنٹہ بعد شمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔
کلونجی سے دماغی کمزوری دور
اگر آپ دماغی کمزوری کا شکار ہیں  تو دماغی کمزوری دور کرنے کیلئے ایک چائے کا چمچ دیسی گھی یا دو چائے کے چمچ کریم کو دو قطرے کلونجی کے تیل میں مکس کریں ساتھ ہی ذائقے کیلئے تھوڑی سی چینی بھی ڈال لیں اور اِسے روزانہ ناشتے سے پہلے استعمال کریں۔
کلونجی سے بخار کا علاج
بخار کی صورت  میں  علاج کیلئے آدھا کپ پانی میں آدھا لیموں کا رس، آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کرکے دن میں دو بار پئیں۔ اس کا استعمال اْس وقت تک جاری رکھیں جب تک بخار ٹھیک نہ ہو جائے۔
کلونجی ہارٹ اٹیک سے بچاتی ہے
کلونجی کا استعمال ہارٹ اٹیک سے  بچاتا ہے،  ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیلئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کے تیل کو ایک کپ بکری کے دودھ میں شامل کرکے دن میں دو بار استعمال کریں۔ یہ نسخہ کولیسٹرول کو کم کر کے  دل کی شریانیں کھولنے میں مدد کر تا ہے۔ بہتر نتائج کیلئے چکنائی سے پرہیز کریں۔ دس دن تک دن میں دو بار لیں اور پھر استعمال ایک بار کر دیں۔
کلونجی سے چہرے کے دانے اور دھبے ختم 
اگر چہرے پر دانے اور نشانت ہوں تو ایک کپ پائن ایپل جوس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کے دن میں دو بار پئیں۔ ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:سبز چائے کے فائدے

Post a Comment

0 Comments