پاکستان میں ڈومین کی خریداری ، ایزی پیسہ ، جاز کیش Domain purchase in Pakistan

پاکستان میں ڈومین کی خریداری ، ایزی پیسہ ، جاز کیش Domain purchase in Pakistan
پاکستان میں ڈومین کی خریداری ، ایزی پیسہ ، جاز کیش Domain purchase in Pakistan

اگر آپ پاکستان میں ہیں اور آپ بلا گنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈومین خریدنے سے لے کر ہوسٹنگ خریدنے تک مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان مسائل کی سب سے بڑی وجہ کریڈٹ کارڈ کا نا ہونا ہے ۔ پاکستان میں کسی بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ لینا کوئی آسان کام نہیں سمجھا جاتا اور یہ آسان ہے بھی نہیں۔۔۔ تو کیا ایسے حالات میں اگر کسی کے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں تو وہ ڈومین اور ہوسٹنگ خرید کر کام نہیں کر سکتا ۔۔۔ تو اس کا جواب ہے بلکل بھی نہیں ۔۔۔
اگر آپ کے پاس کو ئی بینک اکاؤنٹ نہیں بھی ہے تب بھی آپ ایک ڈومین یا پھر ہوسٹنگ خرید کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں اس کے لیے پہلا آپشن تو یہ ہے کہ آپ فیس بک پر جا کر کسی ڈومین سیلر سے پانچ سو سے چھ سو میں ایک ڈومین خرید لیں یہ ڈومین زیادہ تر  godaddyسے خریدی ہوگی آپ اس کو ایک سال تک استعمال کرسکتے ہیں۔
ایک سال کے بعد آپ اس ڈومین کو کسی پاکستانی ڈومین  رجسٹرار کی ویب  پر ٹرانسفر کر لیں جب آپ ڈومین ٹرانسفر کریں گے تو اس وقت آپ کو 1500سے1600ادا کرنا ہوں گے جو اگلے ایک سال کے لیے آپ کی ڈومین ری نیو کر دیں گے۔۔۔ اب آپ کے ذہن میں سوال ہو گا ہم اپنی ڈومین کے لیے اتنے پیسے کیوں دیں اگر آپ کا کریڈٹ کارڈ ہے پھر بھی godaddyپر ڈومین ری نیو کرنے پر وہی ڈومین آپ کو ایک سال کے لیے 1200سے 1500میں ملے گئی کیونکہ godaddyسے آپ ایک کارڈ پر ایک دفعہ ہی سستی ڈومین خرید سکتے ہیں۔
اس لیے ڈومین کو ااس ویب سائیٹ سے ری نیو کروائیں جس پر آپ آسانی سے جاز کیش یا پھر ایزی پیسہ سے پیمنٹ کر سکیں ۔۔پاکستان کی چند ڈومین رجسٹرار ویب سائیٹس  جہاں جا کیش ، ایزی پیسہ سے پیمنٹ ہو سکتی ہے یہ ہیں۔۔۔
ان میں سے Hosterpk.com پر جاز کیش کے ذریعے  پیمنٹ ادا کرنے پر 5%ڈسکاونٹ مل رہا ہے۔۔۔
نوٹ:پاکستان میں رہ کر پاکستانی لوگوں کے ساتھ بزنس کریں نا کہ انڈیاوالوں کا فائدہ کریں۔۔۔یہ میری ذاتی رائے ہے کوئی بھی اس بات سے اختلاف کر سکتا ہے



Post a Comment

0 Comments