کیا بغیرسرمائے کے کاروبار ممکن ہے؟

کیا بغیرسرمائے کے کاروبار ممکن ہے؟
business ideas in urdu
کیا بغیرسرمائے کے کاروبار ممکن ہے؟
آپ نے اس موضوع پر بہت سی ویڈوزدیکھی  اور آرٹیکل پڑھے ہوں  گے بغیر سرمائے سے اپنا کاروبار شروع کریں۔۔۔ان طریقوں میں زیادہ تر آن لائن ارنینگ کے طریقوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے جن میں یو ٹیوب ، بلاگنگ، افلیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں بتایا گیا ہوتا ہے۔
اگر کوئی کہہ رہا ہو کہ بغیر سرمائے یا انویسٹمنٹ کے آن لائن کمائی کرنا آسان ہے تو میں نہیں سمجھتا آپ بغیر کسی انویسٹمنٹ کے آن اچھی لائن ارنینگ کر سکتے ہیں آپ ریسرچ کر کے دیکھ لیں کوئی بھی اچھی  آن لائن کمائی کرنے والا بغیر انویسٹمنٹ کے آن لائن کام نہیں کر رہا ہو گا ۔۔اگر کوئی کر بھی رہا ہو گا تو اس کی کمائی نا ہونے کے برابر ہوگی۔
ایک بات میں تو حقیقت ہے کہ آن لائن ارنینگ کم سرمائے سے بھی کی جا سکتی ہے اگر آپ کے ذہن میں یہ بات ہو کہ آپ بغیر کچھ انویسٹ کیے ڈالر کما لیں گے تو یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے جتنا جلدی ہو سکے اس خیالی دنیا سے باہر آجا ئیں آرٹیکل لکھنے اور ویڈیو بنانے تک یہ باتیں ٹھیک ہیں لیکن حقیقت میں اس بات کے بہت کم چانس ہیں کہ کوئی بغیر سرائے کے ایک اچھی آن لائن ارنینگ کر رہا ہو۔
بلاگنگ کے لیے درکار سرمایہ
اگر آپ ایک اچھا اور پروفیشنل بلاگ بنا کر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک بلاگ بنانے میں کم سے کم دس سے بارہ ہزار کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔جس میں آپ کو ایک اچھی ڈومین اور ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ اگر بلاگ تھیم چاہیے یا پھر کی ایس سی او ٹول  اس کے لیے بھی آپ کو پیسے دینے ہوں گے۔۔۔ بلاگر ز پربلاگ بنایا تو جاسکتا ہے اگر آپ مہینے کے ہزاروں، لاکھوں  روپے کمانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ورڈ پریس پر بلاگ بنانا پڑتا ہے۔
یوٹیوب کے لیے درکار  سرمایہ
اگر آپ ایک یوٹیوب چینل بنا کر اس پر لاکھوں میں سبسکرائبر چاہتے ہیں اور آپ کی یہ خواہش ہے آپ ہزاروں، لاکھوں  روپے کمائیں تو اس کے لیے آپ کو ایک اچھے کیمرہ ، مائیک اور ایک عدد سیٹ اپ کی ضرورت ہوتی ہے جس پر چند ہزار سے لے کر لاکھوں روپیہ خرچ کیا جا سکتا ہے ۔۔۔اگر آپ شروعات کر نا چاہتے ہیں توآپ اپنے موبائل  کو کیمرہ کے طور پر اور ہینڈ فری کو مائیک کی جگہ  استعمال کر کے بھی کام چلا سکتے ہیں اس میں آپ  کے کامیاب ہونے چانس بہت کم ہیں ۔
افلیٹ مارکیٹنگ کے لیے درکار سرمایہ
اگر آ پ ایک بلاگ یا پھر ویب سائیٹ بنا کر افلیٹ مارکیٹنگ  کرنا چاہتے تو اس کے لیے آپ کو اچھے خاصے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ کے پاس ساری سکلز موجود ہیں جن کی مدد سے آپ ایک افلیٹ مارکیٹنگ کی سائیٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں تو آپ کا کام کم پیسوں میں بھی ہو سکتا ہے۔۔۔اور اگر آپ کسی دوسرے بندے سے کام کرواتے ہیں تو  وہ اپنی مرضی کے پیسے وصول کر سکتا ہے۔اس کام کی شروعات آپ چند ہزار سے لے کر لاکھوں تک کر سکتے ہیں۔۔۔
سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر
آپ کا بلاگ ہے یا پھر یوٹیوب چینل ہے  آپ کو اس کے لیے سوشل میڈیا سے ٹریفک لینی پڑتی ہے پھر چاہے وہ فیس بک سے ہو انسٹا گرام سے یا پھر ٹوئیٹر  شروعات میں آپ کے فالورز کم ہوں گے آپ کو اپنے فیسبک پیج کے لیے لائیکس خریدنےپڑیں گے پوسٹ بوسٹ کرنی پڑے گی اگر آپ سوچ رہے ہیں فیس بک پر آپ بغیر کچھ خرچ کیے پیج لائیکس حاصل کرلیں گے تو اس پر بہت زیادہ ٹائم لگ سکتا ہے۔بڑے بڑے  یوٹیوبرز اور بلاگرز بھی اپنے کانٹینٹ کو پرموٹ کرواتے رہتے ہیں پھر چاہے وہ فیس بک ہو یوٹیوب ہو یا  پھر گوگل ان سب کو پیسے ادا کرنے ہوتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ کسی بھی کام کی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اس کے بارے میں کچھ خاص علم نہیں تو آپ کم پیسوں سے شروعات کر سکتے ہیں جب آپ کولگے مجھے اس کام میں پیسے انویسٹ کرنے چاہیں تو ضرور انویسٹ کریں اور زیادہ پیسے کمائیں۔۔یہ میری ذاتی رائے ہے ۔  

Post a Comment

0 Comments