زندگی کو شاندار بنانے کے اصول

زندگی کو شاندار بنانے کے اصول
زندگی کو شاندار بنانے کے اصول
زندگی کو شاندار بنانے کے اصول
اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ مختلف مفید اور کار آمد طریقوں ، رہنما نکات اور تراکیب پر مشتمل  لائحہ عمل کے ذریعے آپ وہ سب کچھ مہینوں میں  حاصل کر سکتے ہیں جو دوسرے لوگ اپنی تمام زندگی میں حاصل کرتے ہیں۔اپنے لیے مستقل اور پائیدار کامیابی کے حصول کے لیے آپ خود میں جو انتہائی اہم خوبی پیدا کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ خود میں اپنے مقاصد اہداف، خیالات کے حصول کے لیے فوری طور پر عملی کاروائی کا آغاز کر دیں۔ آپ کی کامیابیوں اور کوششوں کے درمیان  براہ راست تعلق موجود ہے۔
اپنا مستقبل خود بنائیے
آپ یہ سمجھیں کہ آپ لا محدود صلاحیتوں کے مالک ہیں اور مستقبل میں بھی آپ بے شمار امور سر انجام سے سکیں گے یہ سمجھئے کہ آپ کو اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے تمام و سائل و ذرائع حاصل ہیں اور پھر اپنے مستقبل کے لیے عملی منصوبہ بندی کیجیے۔
اپنے حقیقی مقاصد متعین کریں
آپ خود ہی فیصلہ کیجیے کہ آپ  کے حقیقی مقاصد کیا ہیں۔ خوشگوار زندگی اور اعلٰی کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ آپ واضح طور پر اپنے حقیقی مقاصد کا تعین کریں۔
عملی منصوبہ بندی
ایک عام شخص بہترین عملی منصوبہ بندی کے ذریعے اس ذہین شخص سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے جو عملی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتا۔ اپنے اہداف کے حصول کے لیے آپ کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت آپ کو اس قابل کر دے گی کہ اپنے لیے بڑے بڑے اہداف با آسانی حاصل کر لیں۔
اپنی صلاحیتوں کو بیدار کریں
ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کے اندر موجود حقیقی صلاحیتوں کا کوئی شمار نہیں۔ آپ نے اپنی زندگی میں اب تک جو کچھ حاصل کیا ہے وہ مستقبل میں ایک شاندار زندگی بسر کرنے کے لیے محض نقطہ آغاز اور تیاری ہے۔
اپنی زندگی کی باگ ڈور خود سنبھالیں
آپ اپنی زندگی ، خیالات ، افعال ، شخصیت اور کامیابی و نا کامی کے خود  ذمہ دار ہیں۔ اپنی زندگی کے حوالے سے دوسروں پر الزام تراشی کا سلسلہ موقوف کر دیجئے اور اس کے بجائے اپنے اہداف کے حصول کیلئے روزانہ عملی اقدامات اٹھائیے۔اس امر  کا جائزہ لیجئے اور اپنے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بھی حقیقت پسندانہ رویہ اور طرزِ عمل اختیار کیجیے۔
ترقی کی رفتار کا جائزہ
اپنی کامیابی کی منزل تک پہنچنے کے لیے واضح مراحل اور سنگ ہائے میل مقرر کیجیے کیونکہ ان مراحل کے ذریعے آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ کی ترقی اور کامیابی کی رفتار کیا ہے جس کے مطابق آپ اپنے منصوبوں اور لائحہ عمل میں مناسب تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
مشکلات و رکاوٹیں دُور کریں
کامیابی کا احساس آپ کی ان صلاحیتوں کو طاقت دیتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے مسائل حل کرنے اور مشکلات اور رکاوٹیں دور کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔ خوش قسمتی سے مسائل کو حل کرنے کا  عمل بھی مہارت پر مشتمل ہے جس میں آپ بار بار کوشش کے ذریعے ماہر ہو سکتے ہیں  اور پھر اپنے اہداف نہایت تیزی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے پیشے میں خاص مہارت
آپ کی شخصیت اور کردار کے اندر ایک ایسی صلاحیت اور مہارت موجود ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیشے سے متعلق دس فیصد کامیاب ترین افراد میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ اس مہارت کو حاصل کرنے کے لیے اسے اپنا مقصد بنا لیجیے اور روزانہ مشق کے ذریعے اس کے ماہربن جائیے۔
مفید اور مدد گار لوگ اپنے ساتھ شامل کریں
کسی بھی دیگر عناصر کی نسبت اپنی پسند کے لوگوں، معلومات اور ذرائع کا انتخاب آپ کی کامیابی پر بے انداز اثر ہوتا ہے۔آج ہی سے یہ پختہ ارادہ کیجیے کہ صرف ان لوگوں کی عزت کریں کے جو آپ کو پسند ہوں۔ اگر آپ بذات خود عقاب بننے کے خواہاں ہیں تو  پھر عقابوں کے ساتھ پرواز کیجیے۔جس کے ذریعے آپ اپنے پسندیدہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حیرت انگیز قوت کو بیدار اور فعال کیجیے اور اپنے اہداف تیزی سے حاصل کیجیے۔
ہمیشہ لچک اختیار کریں
اپنے متعین اہداف کو لیکر مستقل مزاجی سے کوشش کریں لیکن ان کے حصول کے ضمن میں لچک دار رویہ اپنائیے۔ ہمیشہ نئی معلومات ، بہتر فنی مہارت اور آسان راستے اختیار کرنے کے لیے آمادہ رہیے۔ اگر کوئی منصوبہ ناکام ہو جائے تو متبادل منصوبہ استعمال کریں۔
روزانہ  کچھ نہ کچھ کریں
اپنے اہداف کو  حاصل کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر عملی کوشش کیجیے۔ آپ کی کامیابی کے لیے آپ تعمیری اور عملی اقدامات اپنائیں۔
کامیابی کے حصول تک ثابت قدم رہیں
آپ کی ثابت قدمی اور مضبوط ارادہ ایک ایسی خصوصیات ہے جو آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ثابت قدمی اور مضبوط عزم آپ کا اپنے اہداف پر یقین کا معیار ہے۔ کام شروع کرنے سے قبل ارادہ کر یں کہ آپ کبھی بھی شکست نہیں مانیں گے۔کامیابی کے لیے مندرجہ بالا اصولوں پر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ اب آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے آگے بڑھئے۔ خوش قسمتی آپ کی منتظر ہے۔

Post a Comment

0 Comments