Online jobs in Pakistan for students without investment Urdu بغیر کسی سرمایہ کاری کے پاکستان میں طلباء کے لئے آن لائن ملازمتیں

Online jobs in Pakistan for students without investment Urdu
Online jobs in Pakistan for students without investment Urdu
Online jobs in Pakistan for students without investment Urdu
اسلام علیکم آج میں آپ لوگوں کے لیے آن لائن ارنینگ کے چند ایسے طریقے لے کر آیا ہوں جن کی مدد سے کوئی بھی گھر بیٹحے اچھے خاصے پیسے کما سکتا ہے اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں تو آپ بھی اپنی تعلیم کے ساتھ آن لائن کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔
آج جو طریقے میں آپ لوگوں کو بتانے والا ہوں ان تمام کو غور سے پڑھیں ہو سکتا ہے ان میں سے کوئی کام آپ آسانی سے کر سکتے ہوں یہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کوئی بھی کام کرسکتا ہو آپ جس بھی کام کا انتخاب کریں یہ ضرور دیکھ لیں آپ اس کام کو لمبے عرصے تک بغیر اکتاہٹ کے کر سکتے ہوں ایسا تب ہی ہو سکتا ہے جب آپ کی دلچسپی کسی کام سے جڑی ہو۔
جن کاموں کا ذکر میں آپ لوگوں کے ساتھ کر رہا ہوں ان میں سے زیادہ تر کام بغیر کسی انویسٹمنٹ کے شروع کیے جا سکتے ہیں اگر کسی کام میں پیسے درکار بھی ہوئے تو وہ انتہائی کم ہوں گے۔
فری لانسنگ (freelancing)
فری لانسنگ کے ذریعے پاکستان میں نوجوان لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔ فری لانسنگ ویب سائیٹس پر جا کر آپ نے اپنی سروس خریدار کو پیش کرنی ہوتی ہے اور جب کام مکمل ہو جائے تو آپ کو اس کی پیمنٹ مل جاتی ہے ۔مثال کے طور پر آپ ایک لوگو ذیزائنر ہیں اور آپ نے ایک بائیر کو لوگو ڈیزائن کر کے دینا ہے جب آپ اپنے مقرر کردہ ٹائم پر بائیر کو لوگو ڈیزائن کر کے بھیج دیں گے تو آپ کو اس کام کا معاوضہ مل جائے گا۔فر ی لانسنگ میں اس کام کا انتخاب کریں جس پرآپ کو مکمل عبور حاصل ہو اور آپ اس کام کو اچھے طریقے سے کر کے دے سکتے ہوں۔
فری لانسنگ کے کام میں آپ کو بائیر کے ساتھ ایک اچھا تعلق بنا کر رکھنا ہے کیونکہ جب آپ کام مکمل کر کے بھیج دیں گے تو بائیر آپ کے پرفائل پر ریوو دے گا جو آگے چل کر آپ کو مزید کام لینے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
فری لانسنگ کی مشہور اور اچھی سائیٹس  fiverr اور   Upwork ہیں۔پاکستان میں موجود کسی بھی بینگ اکاؤنٹ میں آپ اپنی پیمنٹ منگوا سکتے ہیں۔ فری لانسنگ میں چند مشہور کام، گرافکس ڈیزائنگ،  لوگو ڈیزائنگ، فوٹو ایڈئٹنگ، آرٹیکل رائٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ،SEOویڈیو ایڈئتنگ شامل ہیں۔
گرافک ڈیزائنگ (graphics designer)
اگر آپ کو ڈیزائنگ کی اچھی سمجھ بوجھ ہے تو آپ ایک گرافکس  ڈیزائنر کے طورر پر کام کر کے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔ فری لانسنگ ویب سائیٹس پر گرافکس ڈیزائنر کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔Illustrator, Photoshop, CorelDRAW کا مارکیٹ میں بہت زیادہ کام موجود ہے کوئی بھی یہ کام کر کے کمائی کر سکتا ہے۔
بلاگنگ سے پیسے کمائیں (Blogging)
بلاگنگ ایک پرانا اور قابل بھروسہ آن لائن ارنینگ کا طریقہ ہے۔ کچھ سالوں سے لوگوں میں اس کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اور امید کی جا سکتی ہے اگلےکچھ سالوں میں اس تعداد میں اور اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ  اس کا قابلِ اعتبار ہونا ہے۔ جب آپ بلاگنگ کی شروعات کریں گے آپ کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ایک بار جب آپ کے بلاگ پر ٹریفک آنا شروع ہو جائے گی تو آپ کو اچھی کمائی حاصل ہو گی۔
اگر آپ بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو شروعات میں فری کا بلاگ بنائیں جب آپ کو بلاگنگ  سے ارنینگ شروع ہو جائے تو بھر آپ اس کام میں پیسے انویسٹ کر کے زیادہ اور اچھے طریقے سے کما سکیں گے۔فری کا بلاگ آپ بلاگ اسپاٹ پر بنا سکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں فری میں بلاگ کیسے بناتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
بلاگ آپ کسی بھی ٹاپک پر بنا سکتے ہیں جیسا کہ فیشن ،کھانا پکانا، شعروشاعری، فوٹو گرافی ، صحت وغیرہ  اس کے علاوہ اگر آپ نئے بلاگر ہیں اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا آپ کس ٹاپک پر بلاگ بنائیں تو آپ ایک جنرل قسم کا بلاگ بنا کر کام کی شروعات کر سکتے ہیں۔ جب آپ کے بلاگ  پرٹریفک آنا شروع ہو جائے تو  گوگل ایڈسینس ، میڈیا ڈاٹ نیٹ، انفولنک، ایڈ نیٹ ور ک سے اپنی سائیٹ اپروو کروا کر پیسے کمانا شروع کر سکتے ہیں۔
کانٹینٹ رائٹنگ (content writing)
اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو آپ ایک رائیٹر کے طور پر اپنی خدمات دے کر پیسے کما سکتے ہیں ۔ فری لانسنگ ویب سائیٹس پر آپ کو بہت سا ایسا کام مل جائے گا جس میں بائیرز آپ سے اپنی ویب سائیٹ، بلاگ یا پھر میگزین وغیرہ کے لیے آرٹیکل ، پوسٹ  للھواتے ہیں۔ آپ اپنی سروس فیس بُک پر  بھی مختلف لوگوں کو دے سکتے ہیں اکثر ایسی پوسٹ مل جائیں گی جس میں کانٹینٹ رائیڑ کے لیے کام دیا گیا ہوتا ہے آپ ان سے ڈیل کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔
ڈومین فروخت کرنا (domain selling)
پاکستان میں بہت سے لوگ ڈومین فروخت کر کے مہینے کے ہزاروں روپے کما رہے ہیں ۔ کچھ لوگ فیس بُک پر ورچُل کارڈ بھی فروخت کرتے ہیں ، جن لوگوں کے پاس ڈومین خریدنے کے لیے کریڈٹ کارڈ نہیں ہوتا وہ ورچُول کارڈ خرید کر ڈومین پرچیز کر سکتے ہیں مثال کے طور پر آپ کو گو ڈیڈی سے ڈومین خریدنی ہے اور آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں تو آپ کسی سے ورچُول کارڈ خر ید کر بھی ڈومین لے سکتے ہیں اگر آپ کو 500کے ورچُول کارڈ کی ضرورت ہوئی تو آپ کو یہ کارڈ 600 سے 700میں مل جائے گا۔آپ بھی یہ سروس فراہم کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر  آپ کا کریڈٹ کارڈ ہے تو آپ ڈومین خرید کر بھی اس میں اپنا کمیشن رکھ کر بیچ سکتے ہیں۔
یوٹیوب سے پیسے کمائیں (Make money from YouTube)
یوٹیوب سے کمائی کا طریقہ کافی مشہور اور قابلِ بھروسہ سمجھا جاتا ہے اس سے آپ کے مشہور ہونے کے چانسز بھی بہت زیادہ ہیں پاکستان میں بہت سے لوگ یوٹیوب کی مدد سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔یوٹیوب پر کام کرنے کے لیے آپ کو کسی خاص تعلیم ، تجربے اور مہارت کی ضرورت نہیں آپ اگر اچھی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کر سکتے ہیں تو آپ اس سے مہینے کے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو یوٹیوب پر ایک چینل بنانا ہو گا اور اس پر ویڈیو ز اپلوڈ کرنا ہوں گی یاد رکھیں یہ ویڈیوز آپ کی اپنی بنائی گئی ہوں کسی کی کاپی شدہ نا ہوں اگر آپ کسی کی ویڈیوز اپلوڈ کریں گے تو بہت جلد آپ کا چینل بند کر دیا جائے گا ۔
یوٹیوب پر آپ کو کامیاب ہونے کیلئے ٹائم لگ سکتا ہے ایسا نہیں کہ آپ نے ایک دن چینل بنایا اور ایک ماہ کے اندر کمائی ہونا شروع ہو جائے گی آپ کو چار سے چھے ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔
جب آپ کا چینل گوگل کی پالیسی کے مطابق مونیٹائزیشن کے قابل ہو جائے گا تو گوگل ایڈسینس آپ کے چینل پر ایڈ دیکھانا شروع کر دے گا جب آپ کی کمائی 100$ہو جائے تو آپ اسے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منگوا سکتے ہیں۔
پاکستان میں آج کل یوٹیوب چینل ٖفروخت کرنے کا کام بھی بہت عروج پر ہے ، ایک عدد چینل بنائیں اس پر سبسکرائبر حاصل کریں اور اسے بیچ دیں کچھ لوگ چینل گوگل ایڈسینس کے ساتھ بیچ رہے ہوتے ہیں ، آپ بھی چینل بنا کر سیل کر سکتے ہیں۔
امید کرتا ہوں آج کا آرٹیکل
 Online jobs in Pakistan for students without investment Urdu 
آپ کو پسند آیا ہو گا  کمنٹ کر کے اپنی رائے سے ضرور آگا ہ کریں۔

Post a Comment

0 Comments