مدد گار لوگو ں کاآپ کی زندگی میں کردار

مدد گار لوگو ں کاآپ کی  زندگی میں کردار
مدد گار لوگو ں کاآپ کی  زندگی میں کردار
مدد گار لوگو ں کاآپ کی  زندگی میں کردار
زندگی میں آپ کے تمام معملات ، گھریلو یا کاروباری، کا انحصار لوگو ں کےساتھ تعلقات پر ہے۔ آپ کی زندگی میں ہر کامیابی اور نا کامی کا انحصار کسی نہ کسی طرح لوگوں کے ساتھ تعلقات پر ہے۔ اپنی گھریلو اور پیشہ وارانہ زندگی کےہر موڑ پر مفید اور  مدد گار لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی صلاحیت ایک ایسا عنصر ہے جس کے باعث آپ کی کامیابی اور ترقی کا تعین ہو گا اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ آپ کس قدر تیزی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔
جس قدر زیادہ لوگ آپ سے ملیں گے تو آپ کی ہر کوشش زیادہ سے زیادہ کامیاب ہو گی ۔ جب آپ کو صحیح مقام پر درست، مفید اور مددگار لوگ مل جائیں گے تو پھر آپ کے لیے ایک ایسا دروازہ کھل جائے گا جس کے ذریعے آپ کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ اور آپ برسوں کی محنت سے محفوظ ہو جائیں گے۔
ایک اکیلا انسان کچھ نہیں ہے
آپ کے لیے اپنے اہداف کے تعین کا ایک اہم حصہ یہ ہے کہ آپ ان افراد، اداروں اور تنظیموں کی نشاندہی کریں جو آپ کے اہداف کے حصول کے حوالے سے آپ کے لیے مفید  اور مدد گار ثابت ہوں۔ کسی بھی قسم کے اہداف کے حصول کے لیے آپ کو بہت سے لوگوں کی مدد اور تعاون کی ضرورت محسوس ہو گی۔یہ لوگ کون ہیں؟
اس قسم کے افراد کی تین اقسام ہیں جن کے تعاون اور مدد آپ کو اپنے مستقبل میں ضرورت ہو گی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کے دفتری ساتھی ہیں۔ آپ کے افراد خانہ اوردوست ہیں اور ایسے افراد اور ادارے ہیں جو آپ  کے سماجی حلقو ں اور کاروباری ماحول سے الگ ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ایک ایسی حکمت عملی اختیار کریں کہ آپ ان میں سے ہر قسم کے افراد کے ساتھ موثر انداز میں اشتراک عمل کر سکیں۔
آپ کے کاروباری تعلقات اور روابط
آپ کا ایک گاہک آپ کے لیے ایک ایسا شخص ثابت ہو سکتا ہے جس پر آپ اپنی کاروباری کامیابی اور ترقی کے لیے انحصار کرتے ہیں۔مزید ایک گاہک آپ کے لیے ایک ایسا شخص ثابت ہو سکتا ہے جو کسی نہ کسی طرح اپنی کامیابی کے لیے آپ پر انحصار کرتا ہے۔ یہ دونوں اقسام کے اشخاص کسی نہ کسی طرح آپ کے اردگرد  موجود ہیں۔
مثال کے طور پر جب آپ اپنے دفتری فرائض انجام دے رہے ہوتے ہیں تو آپ کا افسر آپ کا ابتدائی اور بنیادی گاہک ہوتا ہے۔ اپنے افسر کو مطمئن کرنے کی آپ کی صلاحیت و مہارت کا آپ کے مستقبل ، آپ کی آمدنی ، آپ کے پیشے پر دیگر کسی اور صلاحیت اور مہارت کی نسبت زیادہ سے زیادہ اثر انداز ہو گی۔ اگر یہ شخص آپ سے نا خوش ہو ۔۔۔لیکن اگر  آپ کا افسر آپ سے خوش اور مطمئن ہے تو پھر آپ کی ملازمت محفوظ اور سلامت رہے گی۔ اگر ادارے کے اندر اور باہر ہر شخص آپ سے خوش ہے لیکن آپ کا افسر آپ سے خوش نہیں ہے تو پھر یہی مسئلہ آپ کے مستقبل کے لیے خظرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
لوگوں  کی خدمت پر مبنی آپ کی حکمت عملی
آپ کے لیے یہ ایک شاندار حکمت عملی ہو گی کہ آپ ہر اس چیز کی فہرست بنا لیں جو آپ کے خیال کے مطابق آپ کے لیے درکار ہو گی۔ پھر اس سوال کا جواب دیجیے اس فہرست میں میرا نام کیو ں شامل نہیں ہے۔ اور پھر ہر اس چیز کی فہرست بنا لیجیے جو آپ  کو مطلوب ہو۔ پھراس فہرست کو اپنے افسر کے پاس لے جائیے اور اسے کہیے کہ اس فہرست کو اپنی ترجیحات کے مطابق دوبارہ مرتب کرے۔اس فہرست میں آپ کے افسر کے لیے کیا چیز اہم ہے؟ پھر دوسری اہم چیز کو ن سی ہے؟ اور پھر تیسری اہم چیز کون سی ہے؟ وغیرہ  وغیرہ ۔
بعد ازاں اپنے افسر کی ترجیحات کے مطابق دن بھر  کام  کرنے پر خود کو تیار کر لیجیے ۔ اس امر کو یقینی بنا لیجیے کہ آپ کا افسر جب بھی آپ کو دیکھے یا آپ سے بات کرے ۔ آپ اس کی ترجیحات کے مطابق کام کرتے ہوئے پائے جائیں۔ آپ کا صرف یہی ایک عمل آپ کے کسی دیگر فعل کی نسبت آپ کے پیشے کے مستقبل کے لیے مفید اور مدد گار ثابت ہو گا۔
ترقی اور کامیابی کے لیے اہم خصوصیات
چند برس پہلے جب ایک سو چار چیف ایگز یکٹیو افسرا ن کے بارے میں ایک جائزہ مرتب کیا گیا تو انہوں نے بیس ایسی خصوصیات کا ذکر کیا جو ایک کامیاب کارکن، ملازم میں موجود ہونا چائیں ۔ پھر ان سے کہا گیا کہ ان میں سے اہم ترین خصوصیات کا انتخاب  کریں۔اس طرح 86% افسرا ن نے پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے کسی دیگر خصوصیات کی نسبت دو اہم ترین خصوصیات کا اتخاب کیا۔
ان میں پہلی خصوصیت اپنے لیے ترجیحات منتخب کرنے کی صلاحیت ، یعنی ضروری معاملے کی  غیر ضروری معاملے سے الگ کرنے کی اہلیت ہے۔ دوسری خصوصیت  یہ ہے کہ اپنے مقصد کی تکمیل احسن طریقے سے نہایت تیز رفتاری سے کی جائے ۔جب آپ کا نام اس لیے مشہور ہو جائے کہ آپ ایک ایسے شخص ہیں جو اپنے اہم کام نہایت احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں تو پھر کوئی بھی چیز آپ کی پیشہ وارانہ کامیابی کے لیے اس سے زیادہ مفید ثابت نہیں ہو گی۔


Post a Comment

0 Comments