کامیابی کے لیےعملی منصوبہ بندی کی اہمیت

کامیابی کے لیےعملی منصوبہ بندی کی اہمیت
کامیابی کے لیےعملی منصوبہ بندی کی اہمیت
کامیابی کے لیےعملی منصوبہ بندی کی اہمیت 
کامیابی کے حصول کے لیے " کلیدی مہارت" یہ ہے کہ آپ اپنے ہدف متعین کریں اور ان کی تکمیل کے لیے عملی منصوبہ بندی کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ کوئی مہارت یا طریقہ ایسا نہیں جو آپ کی ا ن صلاحیتوں اور مہارتو  ں کو بھرپور انداز میں بیدار اور فعال کر سکے جو آپ کی من پسند کامیابی کے لیے درکار ہے۔
"عملیت پسندی کامیاب انسا ن کا خاصہ ہوتی ہے۔ غیر معمولی ذہانت یہ ہے کہ آپ اپنے مقصد کے حصول کی خاطر مسلسل تکلیفیں برداشت کرتے جائیں اور اُف تک نہ کریں۔۔۔کیونکہ عظیم کامیابیاں انتہائی محتاط انداز و اطوار کی اپنائیت اور مسلسل تکالیف برداشت کرنے کے ذریعے یہی حاصل ہوتی ہیں۔"(البرٹ ہیوہارڈ)
اس عہد جدید میں تمام بڑی کامیابیاں اور اہداف متعدد مراحل پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ا ن کے حصول کے لیے بے شمار اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔ جنہیں ایک خاص ترتیب سے سر انجام دینا مقصود ہوتا ہے تاکہ قابل ذکر اور اہم نتائج حاصل کیے جا سکیں۔حتٰی کہ باورچی خانے میں ایک قسم کا کھانا پکانے کا عمل متعدد مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔جب آپ اپنے مطلوبہ ہدف میں کامیابی حصول کے لیے عملی منصوبہ بندی اور اس کے لیے درکار متعدد مراحل کی انجام دہی میں لائق ہو جاتے ہیں تو آپ کی یہی صلاحیت آپ کو اس قابل کر دے گی  کہ آپ اپنے اہداف کسی اوسط درجےکے حامل شخص کی نسبت کہیں تیزی اور بہتر انداز میں حاصل کر سکیں۔
عملی منصو بہ بندی سے مراد یہ ہے کہ آپ کو  اپنے متعین ہدف  کو اپنے سب سے بڑے مقصد میں تبدیل کر لیں جو متعدد واضح مراحل پر مشتمل ہو او ر  جس کی تکمیل کے لیے آپ نے وقت بھی مقرر کر رکھا ہو۔
عظیم کامیابیوں کی بنیاد
تمام کامیاب افراد تحریری منصوبوں کے مطابق کام کرتے ہیں۔اہرامو ں کی تعمیر سے لے کر جدید دور کی صنعتی منصوبوں کی تشکیل تک تمام انسانی کامیابیاں ، ان منصوبوں کی مرہون منت ہیں جنہیں نہایت محتاط انداز میں تشکیل اور وضح کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کرنے سے قبل ان پر مفصل غور و فکر اور سوچ بچار کیا گیا۔در حقیقت کسی بھی منصوبہ بندی پر صرف کیا گیا ہر منٹ، اس کی عملی تشکیل کے دورا ن دس منٹ بچانےمیں کام آتا ہے۔
اپنے کام کی ابتداء سے قبل منصوبہ بندی  پر صرف کیے گئے ہر منٹ کے ذریعے آپ اپنی کامیابی کے حوالے سے اپنا کثیر وقت، رقم اور توانائی محفوظ کر لیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ:
"منصوبہ تیار کرنے میں نا کامی "منصوبہ" کی نا کامی ہے"
منصو بہ بندی سے   بچت
نا کامی کی سب سے اہم اور بڑی وجہ عملی منصبہ بندی کا فقدان ہے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ پیشگی طور پر منصوبہ تیار کرنے میں بہت  زیادہ مصروف ہیں، انہیں غیر ضروری غلطیوں، وقت کے بہت زیادہ نقصان دولت کے زیاں، توانائی کے فقدان کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
کسی بھی کاروبار کی شروعات "وقت کے ساتھ مقابلہ" ہے۔ شروع دن ہی سے اداروں کے مالکان اسی کوشش میں ہوتے ہیں کہ کاروبار کو مستحکم کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ منافع کمائیں۔ اگر وہ اپنے لیے منافع متعین کر لیتے ہیں اور اپنے اخراجات سے زیادہ منافع کما لیتے ہیں ۔۔۔تو پھر ان کا کاروبار کامیابی حاصل کر سکتا ہے لیکن اگر کسی قسم کی منصوبہ بندی کے بغیر ان کے پاس موجود رقم غیر ضروری سرگرمیوں پر خرچ ہو جاتی ہے تو پھر یہ ادارہ ایک ایسے ہوائی جہاز کی  مانند ہے جو دوران پرواز ایندھن  ختم ہو جانے کے باعث زمین پر گر کر تباہ ہو جائے۔
کامیابی کا فارمولا
ذاتی اور کاروباری زندگی میں کامیابی کے لیے مندرجہ ذیل فارمولا عالمگیر حیثیت رکھتا ہے۔
"مناسب پیشگی منصوبہ بندی نا کامی سے محفوظ رکھتی ہے۔"مناسب منصوبہ بندی سات فوائد پر مشتل ہے۔
۱۔ منصوبہ بندی کے عمل کے ذریعے آپ اپنی سوچوں اور خیالات کو منظم کر سکتے ہیں اور ان تمام اہم عناصر کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور پھر ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں، جو آپ اور آپ کی کامیابی کے درمیان حائل ہیں۔
۲۔ منصوبہ بندی کے ذریعے آپ اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سوچ بچار اور غور و فکر کر سکتے ہیں جس کے باعث آپ کا کثیر وقت ، دولت اور توانائی محفوظ ہو جاتی ہے جسے آپ بعد ازاں احسن انداز میں اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
۳۔ ایک اچھا منصوبہ جو محتاط انداز میں غور و فکر کے بعد تشکیل دیا گیا ہو، آپ کو ان کمزور یوں اور خامیوں سے آگاہ کر دیتا ہے جو بعد ازاں آپ اور آپ کے کاروبار کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایک اچھی منصوبہ بندی آپ کو تمام تفکرات سے آزاد کر دیتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس قسم کے مشکل حالات میں کس قسم کے عملی قدم کی ضرورت ہے۔
۴۔ احسن منصوبہ بندی کے ذریعے آپ کے منصوبے میں موجود نقائص اور خرابیاں آپ کے سامنے آ جاتی ہیں اور آپ ان کی اصلاح بھی کر سکتے ہیں۔ ایک اچھی منصوبہ بندی کے ذریعے عام طور پر آپ وہ  اہم خرابی معلوم ہو جاتی ہے جو تمام نا کامیوں کی جڑ ہوتی ہے۔بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے اس خرابی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
۵۔ ایک بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے آپ کو ان تما م مواقع کا ادراک ہو جاتا ہے جن سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی کامیابی کے امکان میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ عام طور پر آپ اپنی خاص صلاحیت و مہارت یا اپنے لیے درکار مواقع سے بے خبر ہوتے ہیں جو عملی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہیں۔
۶۔ احسن منصوبہ بندی کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپی تما م تر توانائیوں مثلاََ وقت ، دولت کو مجتمع کرنے کے علاوہ اپنے تمام وسائل اور ذرائع کو جامع انداز میں ترتیب دے سکتے ہیں  اور آپ کامیابی کے حصول  میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ اپنی مختلف اقسام کی توانائیوں پر ارتکاز توجہ کے فقدا ن کے باعث آپ کی توانائیاں منتشر ہو جائیں گی اور بہت کم کامیابی آپ کو حاصل  ہو گی۔
۷۔مناسب پیشگی منصوبہ بندی کا ساتواں فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے سالوں کا کام مہینوں میں اور مہینو ں کا کام دنوں اور دنوں کا کام گھنٹوں میں سر انجام دیا جا سکتا ہے ۔ مزید براں غلطیو ں کے علاوہ رقم اور کوشش کے ضائع ہونے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔



Post a Comment

0 Comments