How to make money with blogger and adsense Urdu بلاگر اور ایڈ سینس سے کیسے پیسے کمائے جائیں

How to make money with blogger and adsense Urdu
How to make money with blogger and adsense Urdu
How to make money with blogger and adsense Urdu
بلاگراورایڈسینس سےپیسےکیسےکمائےجائیں
اسلام علیکم دوستوں آج میں آپ کے ساتھ شئیر کرنے والاہوں بلاگنگ کے بارے میں ہم کس طرح اور کن طریقوں کی مدد سے بلاگنگ سے پیسے کما سکتے ہیں۔اگر آپ ایک بلاگ بنا کر پیسے کمانے کا سوچ رہیں تو یہ ایک اچھا فیصلہ ہے آپ بلاگنگ کے ذریعے اچھے پیسے کما سکتے ہیں، خاص کر سٹوڈنٹس یا پھر ایسے لوگ جو جاب کرتے ہیں اور ان کی سیلری کم ہے، بلاگنگ کے ذریعے اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہو گا ایک بلاگ بنانے کے بعد ہم کن طریقوں سے پیسے حاسل کر سکتے ہیں۔ بلاگنگ سے پیسے کمانے کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے چند ایک  اچھے اور قابلِ  بھروسہ طریقے آپ سب کے ساتھ شئیر کرنے والا ہوں۔ان سب طریقوں سے حاصل ہونے والی کمائی کوئی بھی پاکستان میں کسی بھی جگہ حاصل کر سکتا ہے، جتنی زیادہ محنت اتنا زیادہ پیسے حاصل کریں۔
گوگل ایڈسینس(Adsense)
بلاگنگ میں سب سے زیادہ مشہور اور قابلِ بھروسہ طریقہ ایڈ نیٹ ورک کا ہے اور  اس وقت دنیا میں سب سے اچھا ایڈ نیٹ ورک(Adsense) کو مانا جاتا ہے۔ گوگل ایڈسینس  آپ کے بلاگ پر ایڈ شُو کرواتا ہے اور بدلے میں آپ کو پیسے دئیے جاتے ہیں ۔اگر آپ اپنے بلاگ پر گوگل کے اشتہار دکھانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو اپنے بلاگ کو گوگل ایڈسینس سے اپروو کروانا ہوتا ہے جب گوگل سے اپروول مل جائے تو کوئی بھی اپنے بلاگ پر ایڈ دکھا کر پیسے کما سکتا ہے ۔ گوگل ایڈسینس سے حاصل ہونے والی کمائی آپ اپنے بینک اکاؤنٹ میں منگوا سکتے ہیں۔
سپانسر شپ (Sponsorship)
سپانسر شپ کیلئے آپ کو کچھ خاص کرنے کی ضرورت نہیں اگر آپ کا بلاگ مشہور ہے اور اس پر ڈیلی کی اچھی خاصی ٹریفک آتی ہے تو سپانسرز آپ سے خود رابطہ کر لیں گے اور آپ کو اپنے بلاگ پر ایڈورٹائزنگ کے بدلے میں پیسے دئیں گے۔سپانسر شپ میں آپ اچھے پیسے کما سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگ پر گیسٹ پوسٹ کرنے اورکسی کو بیک لنکِ دینے کے بھی پیسے لے سکتے ہیں ۔
افلیٹ مارکیٹنگ(Affiliate Marketing)
آپ کے بلاگ پر اچھی ٹریفک آتی ہے  تو آپ افلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے بھی کمائی کر سکتے ہیں بہت سے بلاگرز گوگل ایڈسینس کی نسبت افلیٹ مارکیٹنگ سے زیادہ پیسہ کما رہے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح افلیٹ مارکیٹنگ ہوتی ہے۔ اس وقت بہت سی ایسی ویب سائیٹس ہیں جن کا افلیٹ پروگرام جوائن کر کے آپ پیسے کما سکتے ہیں سب سے مشہور Amazon affiliate پروگرام ہے۔
بلاگ فروخت (sell blog)
اگر آپ ایک اچھا بلاگ بنا کر اس کا SEOکر سکتے ہیں تو آپ بلاگ بنا کر دوسروں کو سیل کر کے اچھے پیسے کما سکتے ہیں ۔ آپ بلاگ فروخت کرنے کیلئے فیس بک، گروپس اور پیجز کا استعمال کر سکتے ہیں یاد رکھیں بہت سے نوسرباز بھی اس کاروبار میں سرگرم ہیں کوئی بھی ڈیل کرنے سے پہلے اچھی طرح چھان بین ضرور کرلیں۔ اس کے علاوہ آپ بہت سی ایسی ویب سائیٹ پر بھی اپنا بلاگ سیل کر سکتے ہیں جو سیل کی سروس فراہم کر رہی ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو پپیمنٹ کرنا ہو گی یہ سروس فری نہیں ہوتی۔
آن لائن کورس (Online course)
انٹرنیٹ پر آپ کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن کورسز مل جائیں گے جنہیں بیچنے والے مہینے کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں اگر آپ میں ٹیلنٹ یا سکِل ہے، اور آپ اسے دوسروں کو سیکھانا چاہتے ہیں تو آپ بھی آن لائن کورس ڈیزائن کر کے فروخت کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتےہیں۔
لِنک شارٹنر (link shortener)
آپ اپنے بلاگ پر لِنک شارٹنر کی مدد سے مختلف ویب سائیٹس ، ویڈیوز، ڈاؤنلوڈ لنک  وغیرہ کے یو آر ایل (URLشارٹ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ نے اکثر بلاگز پر  ڈاؤنلوڈ  کے آپشن میں لنک شارٹنر کا استعمال دیکھا ہو گا جب کوئی اس لنک پر کلک کر ے گا تو لنک شارٹنر ویب سائیٹ  اس کے پیسے دے گی۔
لِنک شارٹنر کے بارے میں مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

0 Comments