نوجوانوں کےمسائل،منفی جذبات اور بے روزگاری کی وجوہات Nojawano k masail

نوجوانوں کےمسائل،منفی جذبات اور بے روزگاری کی وجوہات Nojawano k masail
نوجوانوں کےمسائل،منفی جذبات اور بے روزگاری کی وجوہات Nojawano k masail
نوجوانوں کےمسائل،منفی جذبات اور بے روزگاری کی وجوہات Nojawano k masail
ہم میں منفی جذبات کی ایک بڑی وجہ دوسروں پر الزام تراشی ہے۔۔۔ جب ہم اس عادت کو ختم کر دیتے ہیں تو منفی احساسات ، خیالات اور جذبات بھی غائب ہو جاتے ہیں۔۔۔۔"جب کوئی شخص بہانے بازی سے نجات حاصل کرتا ہے تو پھر وہ ایک مثبت اور مؤثر شخصیت کا مالک بن جاتا ہے"
مثال کے طور پر ایک شخص کو ملکی حالات اور کمپنی کے پاس کام نا ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا جاتا ہے ۔۔۔اور یہ شخص اپنے افسر  کے ساتھ ناراض ہو جاتا ہے اور اس کے ذہن میں منفی احساسات اور خیالات آنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہ باتیں اس کی سوچ کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہیں۔۔۔ لیکن جب یہ شخص کہتا ہے کوئی بات نہیں کہ مجھے نوکری سے نکال دیا  گیا ہے اس دنیا میں اس طرح تو ہوتا رہتا ہے ۔
یہ صرف میرے ساتھ ہی نہیں اکثر دوسرے افراد کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی ایک بہتر روزگار تلاش کر لوں گا۔ اس وقت یہ تمام تر منفی خیالات اور احساسات اور جذبات غائب ہو جاتے ہیں اور وہ پر سکون ہو جاتا ہے اور وہ اپنی تمام تر توجہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے پر لگا دیتا ہے۔۔۔اور اس طرح وہ ایک اچھے اور بہتر روزگار کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
منفی خیالات اور جذبات کا علاج یہ ہے کہ آپ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور خیالات کا ذمہ دار خود کو سمجھیں جب آپ اپنے ساتھ پیش آنے والی کسی بھی صورت حال کے لیے خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں تو پھر آپ شکوہ شکایت اور ناراضگی محسوس نہیں کرتے۔۔اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے آپ اپنے منفی خیالات اور جذبات سے نجات حاصل کر لیتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments