موبائل فون کی انٹرنیٹ سپیڈ کیسے بڑھائیں mobile ki internet speed kaise badhaye

موبائل فون کی انٹرنیٹ  سپیڈ کیسے بڑھائیں  mobile ki internet speed kaise badhaye
موبائل فون کی انٹرنیٹ  سپیڈ کیسے بڑھائیں  mobile ki internet speed kaise badhaye
موبائل فون کی انٹرنیٹ  سپیڈ کیسے بڑھائیں  mobile ki internet speed kaise badhaye
سمارٹ فون زیادہ ترانٹرنیٹ استعمال  کرنے والے لوگوں کے پاس ہوتا ہے ، سمارٹ فونز جب نئے لیے جاتے ہیں ان کی سپیڈ کافی اچھی ہوتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سپیڈ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے یہ ضروری نہیں کہ ایسا  سستے موبائل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ہوتا ہو بلکہ اچھی اور مہنگی کمپنی کے موبائل فونز کے ساتھ بھی یہی مسائل ہوتےہیں۔
اگر آپ کے موبائل کی سپیڈ اچھی نہیں تو آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  آج میں آپ کوموبائل فون پر اچھی انٹرنیٹ سپیڈ نا ملنے کی وجوہات بتاؤں گا ۔ اگر آپ یہ غلطیاں کر رہے ہیں تو آج ہی بند کر دیں  اس سے آپ کے موبائل فون کی سپیڈ مزید بہتر ہو جائے گی۔
پاکستان میں ساری کمپنیاں اچھی انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہیں لیکن کچھ علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سپیڈ اچھی نہیں ہوتی۔۔۔ اگر آپ کے علاقے میں انٹرنیٹ سپیڈ کمپنی کی جانب سے اچھی ہے تو اس میں آپ کے موبائل کی جانب  سے سپیڈ کم ہور ہی ہے، زیادہ تر غلطیاں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفیں کی جانب سے کی جاتی ہیں۔
موبائل فون کی انٹرنیٹ  سپیڈ کیسے بڑھائیں  mobile ki internet speed kaise badhaye
نیٹ ورک سیٹنگ
ہم میں سے زیادہ تر لوگ موبائل کا آٹو انٹرنیٹ کنیکشن کا آپشن استعمال کرتے ہیں ، جس سے موبائل کو بار بار  نیٹ ورک سلیکٹ کرنا پڑتا ہے ، اس کی مثال اس طرح ہے اگر آپ نے موئل میں ڈیفالٹ  2G, 3G, 4G سیٹنگ کا انتخاب کیا ہوا ہے اور آپ کسی ایسی جگہ ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سپیڈ اچھی نہیں ہے تو موبائل کبھی 2G سرچ کرے گا اور کبھی  3G, 4G سرچ کرتا رہے گا۔ اگر آپ اپنی مرضی سے سپیڈ سلیکٹ کر لیتے ہیں تو اس سے انٹرنیٹ سپیڈ بہتر ہو جائے گی اور موبائل فون کو بار بار خود سے سرچ نہیں کرنا پڑے گا۔
آٹو اپڈیٹ
جن کے موبائل میں موبائل ایپلیکیشن آٹو اپڈیٹ آن ہوتی ہے تو جب بھی انٹرنیٹ آن کیا جاتا ہے تو  موبائل خود سے ایپلیکیشن اپڈیٹ کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے سپیڈ میں کمی آسکتی ہے اس لیے موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر آٹو اپڈیٹ کو آف کر دیں۔
موبائل یپلیکیشن
موبائل فون کی ایسی بہت سی ایپلیکیشن ہیں جو موبائل میں ہونے کی وجہ سے جب انٹر نیٹ آن کیا جاتا ہے وہ بھی ایکٹیو ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ آپ کا انٹرنیٹ ڈیٹا بھی ضائع ہو تا ہے اس لیے جو ایپلیکشن ضروری نہیں انہیں موبائل سے ان انسٹال کر دیں۔ ایسا کرنے  سے انٹرنیٹ سپیڈ بہتر ہو جائے گی۔
میموری کلین نہ کرنا
سمارٹ فونز  میں انٹرنیٹ استعمال کرنے سے کیشے فائلز بن  جاتی ہیں جن کی وجہ سے موبائل کی ریم کی سپیس کم ہو جاتی ہے ۔۔اس وجہ سے موبائل فون سسٹم کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ اس لیے تھوڑے ٹائم کے بعد میموری کو کلین کرتے رہا کریں جس سے موبائل کی ریم میں فری سپیس زیادہ ہو گی اور موبائل اچھے طریقے سے کام کر سکے گا۔
آپ کے موبائل میں کم سے کم 400MBریم خالی ہونی چاہیے تاکہ آپ کو ایک اچھی موبائل سپیڈ مل سکے۔۔ کیشے میموری آپ فون سیٹنگ میں جاکر یا پھر ایپلیکیشن مینیجر میں جا کر آسانی سےکلین کر سکتے ہیں۔
میموری کارڈ
اگر آپ  کے موبائل فون میں میموری کارڈ ہے تو آپ اپنے موبائل سے کچھ ڈیٹا یا ایپلیکیشن میموری کارڈ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں ۔۔ جس کی وجہ سے موبائل کی فری میموری  زیادہ ہو جائے گی اور موبائل اچھے طریقے سے کام کرے گا۔
فیس بک ایپ
سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں میں شاید ہی کوئی ایسا بندہ ہو جو فیس بُک استعمال نہ کرتا ہو ۔۔۔ فیس بُک ایپ آپ کے موبائل کی سپیڈ کو کم کر دیتی ہے ۔ فیس بُک ایپ کا سائز 50MB سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ کیشے فائلز شامل ہو کر اس کی میموری اور زیادہ بڑھ جاتی ہے، اور آپ کے موبائل کی میموری بڑھ جاتی ہے۔فیس بُک لائٹ  استعمال کرنے سے آپ کے موبائل کی سپیڈ میں بہتری آجائے گی۔
بلیو ٹوتھ اور وائی فائی
موبائل کے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کو ضرورت کے مطابق آن کریں اگر ان کی ضرورت نہیں تو آف کر دیں ۔۔ بلیو ٹوتھ آن ہونے کی وجہ سے موبائل میں وائرس آنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔ جب آپ کے موبائل میں وائرس آ جاتا ہے تو آپ کے موبائل کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
موبائل فون ری سیٹ
جب ہم موبائل کو ری سیٹ کرتے ہیں تو موبائل کی ساری پرانی سیٹنگز ختم ہو جاتی ہیں اور موبائل میں کمپنی کی جانب سے دیا گیا سافٹ وئیر اور ایپلیکشن باقی رہ جاتی ہیں باقی ساری فائلز  وغیرہ ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔ ری سیٹ کا آپشن بہت سے لوگ استعمال ہی نہیں کرتے  یہ آپشن اس لیے ہوتا ہے اگرآپ سے کوئی  موبائل سیٹنگز میں غلطی ہو جائے یا پھر وائرس آ جائے  تو اس آپشن سے با آسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔
آپ مہینے میں ایک بار میموری کا بیک اپ لینے کے بعد موبائل کو ری سیٹ کر دیا کریں جس سے موبائل کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی اور کام بھی بہتر طریقے سے کرے گا۔پلے سٹور سروس کو اپ ڈیٹ کرنے سے بھی موبائل کی انٹرنیٹ سپیڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ میرا آپ کو یہی مشورہ ہے اگر آپ موبائل کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو فالتو کی ایپلیکیشن موبائل میں انسٹال مت کریں جتنا ہو سکے موبائل کی کیشے میموری کلین رکھیں۔
موبائل فون کی انٹرنیٹ  سپیڈ کیسے بڑھائیں  mobile ki internet speed kaise badhaye
امید کرتا ہوں یہ معلومات آپ کو پسند آئی ہوں گی کمنٹ کر کے اپنی رائے سے آگاہ کریں۔۔اور دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کریں۔شکریہ




Post a Comment

0 Comments