papaya benefits weight loss in urdu- پپیتا وزن کم کرنے میں فائدہ دیتا ہے

papaya benefits weight loss in urdu
پپیتا وزن کم کرنے میں فائدہ دیتا ہے
papaya benefits weight loss in urdu

پھلوں کےاستعمال سے  ہماری صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ، اچھی خوبصورت جلد کے ساتھ ایک خوبصورت جسم حاصل کرنے میں ہماری زندگی میں پھلوں کا استعمال ضروری ہے آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسے ہی جادوئی پھل کا ذکر کرنے لگا ہوں اگر آپ اس کا استعمال اپنی روزمرہ کی خوراک میں کریں تو آپ کو بہت ہی اچھے نتائج حاصل ہوں گے اس پھل کا نام ہے پپیتا (papaya) ۔
اس آرٹیکل  میں آپ کو پپیتا (papaya)کے بارے میں چند اہم معلومات دی جائیں گی جو آپ کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں
پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو سارا سال دستیاب ہوتا ہے، یہ پھل ہمارے نظامِ انہضام کو بہتر بناتا ہے بلکہ ہماری جلد  کو بھی خوبصورت اور چمکدار بناتا ہےپپیتے کے اندر papain enzyme پائے جاتے ہیں ، اس لیے یہ انسانی جسم کیلئے علاج معالجے کے طور پر بہت سے فوائد دیتا ہے، پپیتا میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔اس میں کم کیلوری والے فائبر کی بھرپور تعداد پائی جاتی ہے۔ان سب خصوصیات کے ساتھ پپیتا میں ایک بہت ہی اہم خوبی پائی جاتی ہے اور وہ ہے وزن کم کرنا ، پپیتا آپ کا وزن کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ ضروری نہیں کہ آپ ایک دن یا پھر ایک ہفتے کے اندر اپنا وزن کم کر کے سلم اور سمارٹ ہو جائیں ایسا جادوئی  عمل کسی کے پاس نہیں وزن بڑھنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ ہاضمہ کی خرابی ، زیادہ کھانے کی عادت،پانی کا کم استعمال، شراب نوشی ، تمباکو کا زیادہ استعمال وغیرہ وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے جسم میں بہت سا زہریلہ مواد اکھٹا ہو جاتا ہے اگر اسے جسم سے خارج نا کیا جائے تو وہ وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے پپیتے کا استعمال
ناشتے میں پپیتا کا استعمال
دن کی شروعات اچھی خوراک سے کرنی چاہیے ، صبح کے ناشتے میں پپیتا کا استعمال کریں ، یہ آپ کیلئے ایک صحت مند طریقہ ہے۔
دوپہر کے کھانے میں استعمال
دوپہر کے کھانے میں چپاتی کے ساتھ سبزی، یا دال کھائیں اور کھانے کے بعدایک گلاس پپیتے کا جوس پیں، اس سے آپ  کو وزن کم کرنے میں بہت مددملے گی۔
سنیک کے طور پر پپیتا کھانا
آپ دن میں سنیک کے طور پر بھی پپیتا کھا سکتے ہیں، سنیک کے طور پر آپ پپیتے کے ساتھ انناس یا پھر سیب کا بھی استعمال کر سکتے ہیں
رات کے کھانے میں پپیتا
رات کے کھانے میں آپ چپاتی کے ساتھ دال یا پھر کوئی بھی سبزی کھائیں اور اس کے ساتھ پپیتاکا ایک باؤل کھائیں۔
نوٹ: پپیتے کو خوراک میں شامل کرنے سے پہلے دو سے تین دن آپ کو اسہال یا پھر معدہ میں تکلیف ہو سکتی  ہے لیکن یہ معمولی بات ہے۔ پپیتے کو باقاعدہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں ایک ہفتے کے اندر دو سے تین دن استعمال کریں اور یہ عمل آپ کو تین ماہ تک کرنا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کے جسم کی فالتو چربی کم ہو جائے گی ، نظامِ انہضام بہتر ہو جائے گا ۔
پپیتے کے بیجوں کا وزن کم کرنے میں استعمال
پپیتے کے بیج بھی آپ کا وزن کم کر سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ بیج جسم سے زہریلے مادے خارج کرتے ہیں اور جگر کی حفاظت کرتے ہیں، اور گردوں کی کئی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ پپیتے کے دس سے بارہ بیجوں کو پانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ان کا پیسٹ بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے یہ عمل صبح کے وقت کرنے سے زیادہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
وزن  کم کرنے کے علاوہ پپیتے کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں
پپیتے کے چند اہم فوائد
دل کو تقویت دیتا ہے
وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے
جسم کو طاقت دیتا ہے      
قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے
کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے
ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے
پپیتا آپ کی جلد کو چمکدار بناتا ہے
مسلز ٹشوز کو دوبارہ بنانے میں مدد کرتا ہے
شوگر کے مریضوں کیلئے  ایک اچھی خوراک ہے
آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے پپیتا میں گاجر کی طرح کیروٹینائڈز پایا جا تا ہے
مختلف قسم کے ہونے والے سرطان سے بچاتا ہے



Post a Comment

0 Comments