Electrical electronics business ideas

Electrical electronics business ideas Urdu
Electrical electronics business ideas Urdu
Electrical electronics business ideas Urdu
پوری دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، اسی طرح بجلی کے شعبے میں بھی ترقی دیکھنے میں نظر آتی ہے۔ دیکھا جائے تو یہ کاروبار کرنا آسان بھی ہے اور منافع بخش بھی ، خاص کر ان نوجوانوں کیلئے جو الیکٹریکل اور الیکٹر ونکس کے شعبے میں  تعلیم اور تجربہ رکھتے ہیں۔ایسے نوجوان تھوڑے سے سرمائے کی مدد سے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ میں آپ کو آج کے آرٹیکل میں ایسے ہی چند کاروبار ی آئیڈیاز کے بارے میں بتاؤں گا۔آپ ان میں سے کسی بھی کاروبار کا انتخاب کر کے کام شروع کر سکتے ہیں۔
سی سی ٹی وی کیمرہ کا کاروبار
سی سی ٹی وی کا مطلب  کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن ہوتا ہے۔ سی سی ٹی وی کا آج کل بہت سی جگہوں پر نگرانی کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے پھر چاہے وہ  سرکاری ادارے ہوں یا پرائیوٹ، سکولز، کالز، اسپتالوں میں ان کا استعمال عام سی بات ہے چوری کو روکنے کیلئے بہت سے گھروں میں بھی سی سی ٹی وی لگائے جاتے ہیں۔اس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر آپ بھی سی سی ٹی وی کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
الیکٹریشن کا کام
جو لوگ  الیکٹریشن کا کام جانتے ہیں ان کیلئے یہ بہت اچھا  کاروبار  ہے۔ گھروں کے علاوہ آپ اپنی سروسز کاروباری اور انڈسٹریل کسٹمرز کو بھی فراہم کر سکتے ہیں، اور آپ کو اس کا اچھا معاوضہ ملے گا۔اپنے کلائنٹس کو اچھی اور معیاری سروس مہیا کریں اور کاربار کو بڑھاتے جائیں۔
سولر سسٹم کا کاروبار
پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہےایسے میں بجلی کے بِلوں سے تنگ عوام سولر سسٹم کی طرف  جا رہی ہے   تا کہ ان کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بہت سے لوگ یہ کاروبار کر کے ماہانہ اچھا خاصہ کما رہے ہیں اگر آپ کے پاس سرمائے کی کمی ہے اور آپ ایک گاؤں میں رہتے ہیں تب بھی آپ یہ کاروبار آسانی سے شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ  مرمت  کی سروس بھی فراہم کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔
الیکٹرونکس آلات کی مرمت کا کاروبار
یہ کاروبار بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے جو الیکٹرونکس کا کام جانتا ہے وہ آسانی سے یہ کاروبار کر سکتا ہے شروعات میں آپ موبائل  کی مدد  سے اپنا کام سٹارٹ کر سکتے ہیں جیسا کہ فیسبک، وٹس ایپ  وغیرہ پر اپنی سروس کے بارے میں لوگوں کو بتا کر یا مخٹلف جگہ پر اپنے اشہارات لگا کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں آگے چل کر  آپ اس کاروبار کو وسیع کر سکتے ہیں اور اپنی ایک شاپ، یا پھر ایک چھوٹی کمپنی بھی بنا سکتے ہیں۔ لوگ  الیکٹرونکس کے سامان کی مرمت کیلئے مقامی لوگوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
بلاگ بنا کر کام کی شروعات کریں
اگر آپ کے پاس الیکٹریکل اورالیکٹرونکس کے شعبے کا علم ہے اور لکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو آپ اس موضوع پر ایک بلاگ بنا کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں یہ کام سٹوڈنٹس بھی کر سکتے ہیں۔ اس کام کو شروع کرنے کیلئے آپ کو زیادہ پیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ،ضرورت ہے تو مناسب علم اور تجربے کی ،اگر آپ شروعات میں بلکل صفر سرمایہ رکھتے ہیں تب بھی آپ اپنا فری کا بلاگ بنا کر کام شروع کر سکتے ہیں اور آپ کو اس سے آمدنی بھی حاصل ہو گی۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فری میں بلاگ کیسے بنایا جاتا ہے تو یہاں پر کلک کریں۔
بلاگنگ کے بارے میں مزید آرٹیکل پڑھیں
پاکستان میں اردو بلاگنگ کامستقبل  
بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدے

Post a Comment

0 Comments