Business ideas for students in Pakistan

Business ideas for students in Pakistan
Business ideas for students in Pakistan
Business ideas for students in Pakistan
پاکستان میں سٹوڈنٹس کے لیے بزنس آئیڈیاز
اگر آپ ایک سٹوڈنٹ ہیں اور آپ کی خواہش ہے کہ پڑھائی جاری رکھنے  کے ساتھ کاروبار کر کے کچھ آمدن حاصل کی جائے تو یقین مانیں یہ خیال بُرا نہیں آپ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے بہت سے ایسے چھوٹے کاروبار کر سکتے ہیں، جن کے لیے آپ کو زیادہ انویسٹمنٹ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی آپ کم پیسوں میں بھی اپنا کاروبار شروع کر کے ایک ماہ میں اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر آپ  سچ میں کوئی ایسا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا پڑھیں میں امید کرتا ہوں آپ کو ان کاروباری آئیڈیاز میں سے کوئی ایک آئیڈیا ضرور پسند آئے گا۔
گرافک ڈیزائنر(graphic designer)
اگر آپ کو ڈیزائنگ  میں مہارت حاصل ہے تو آپ ایک گرافک ڈیزائنر کے طور پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ شروعات میں آپ لوگو ڈیزائنگ، فلکس ڈیزائینگ ، کارڈ ڈیزائینگ کا کام کرکے پیسے کما سکتے ہیں آپ اپنی سروس آن لائن بھی دے سکتے ہیں فیس بک، ٹوئیٹر، فری لانسنگ سائٹس وغیرہ  ۔فری لانسنگ کیا  ہے اور آپ کس طرح فری لانسنگ سے پیسے کما سکتے ہیں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
یوٹیوبر(YouTuber)
یوٹیوب آن لائن کمائی کے لیے ایک اچھا اور قابلِ بھروسہ پلیٹ فام ہے ۔آپ کے پاس سیکھانے یا بتانے کے لیے ایسا کچھ ہے جسے دوسرے لوگ دیکھنا پسند کریں تو آپ ایک یوٹیوب چینل بنا کر اپنا کام  شروع کر سکتے ہیں ۔ یو ٹیوب پر اگر آپ کام کر کے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو کم سے کم شروعات کے دو سے تین ماہ کمائی کا خیال اپنے ذہن سے نکال دیں صرف اور صرف اچھی ویڈیوز بنا  کر کر اپلوڈ کرتے جائیں آپ کو  کامیابی ضرور ملے گی۔یوٹیوب پر کمائی  کا اچھا ذریعہ گوگل ایڈسینس ہے لیکن آپ افلیٹ مارکیٹنگ اور چینل فروخت کر کے بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔ یوٹیوب سے کیسے پیسے کمائیں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
فری لانسر(freelancer)
اگر آپ کے پاس سکلز ہیں مثال کے طور پر گرافکس ڈیزائینگ، فوٹو شاپ، ایس  سی او، ویب ڈیزائینگ، جنہیں آپ آن لائن کلانٹس کو مہیا کر سکتے ہیں تو آپ فری لانسر کے طور پرکام کر کے اچھا پیسہ کما سکتے ہیں پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاکھوں روپیہ کما رہے ہیں۔جب آپ فری لانسنگ کے کام میں ایکسپرٹ بن جائیں تو آپ دوسروں کو سیکھا کر بھی پیسے کما سکتے ہیں یوٹیوب چینل بنا کر یا پھر فیسبک ، وٹس ایپ پرائیوٹ گروپ بنا کر مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
فوٹو ایڈئٹنگ(photo editing)
اگر آپ فوٹو ایڈئٹینگ کا کام کر سکتے ہیں تو آپ اس کام کی مدد سے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ دوسروں کو فوٹو ایڈٹ کر کے دے سکتے ہیں ان کیلئے فیس بک، انسٹا گرام کی پوسٹ ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شادی اور پارٹی کی پیکچرز ایڈٹ کر کے بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔ شروعات میں اپنا ریٹ کم رکھیں جب آپ اور آپ کا کام تھوڑا مشہور ہو جائے تو مناسب ریٹ چارج کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آن لائن بھی کام کیا جا سکتا ہے ۔ فری لانسر  یا  پھر فیس بک پیج بنا کر اگر آپ فوٹو ایڈئٹینگ کا کام سیکھنا چاہتے ہیں تو انٹرنیٹ پر اس کے فری کورسز موجود ہیں آپ سیکھ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا مارکیٹنگ(social media marketing)
اگر آپ کے پاس فیسبک ، انسٹاگرام ، ٹوئیٹر کا پیج ہے جس پر اچھے خاصے لائیک ہیں تو آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں یہ کام پاکستان میں میڈیا انڈسٹری سے منسلک لوگ بھی کر رہے ہیں اگر مثال دوں تو وقار زکاء  کے اکاونٹس پر باقاعدہ آپ کو ریٹ مل جائیں گے فیس بک پیج پر پوسٹ کے کتنے پیسے ، ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کروانے کے کتنے پیسے لیے جائیں گے۔ اس کام کیلئے آپ کے پاس زیادہ تعداد میں فالورز ہونے چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ فیس بک پیج  لائیک، پوسٹ بوسٹنگ  بھی سیل کر سکتے ہیں اور ا س کے ساتھ  فیس بک پیچ  سیل کر کے بھی کما سکتے ہیں۔فیس بک پیج سے کیسے پیسے کمائیں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
افلیٹ مارکیٹنگ(affiliate marketing)
آنلائن شاپنگ کا رجحان بہت زیادہ ہے ایسے میں آپ مختلف شاپنگ سائٹس پر کام کر کے مہینے کے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں اس کام میں آپ کو تھوڑی انویسٹمنٹ کرنا پڑے گی ،  آپ اپنی ویب سائیٹ بنا کر بھی کام کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس کوئی فیسبک پیج ہے یا پھر انسٹا گرام اکاؤنٹ جس پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ جڑے ہوں تو آپ کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں اگر آپ افلیٹ مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو   Amazon بہت اچھا پلیٹ فام ہے لیکن اس کیلئے آپ کے پاس  ان ملکوں کی ٹریفک ہونی چاہیے جہاں پر Amazonڈلیوری بھی دیتا ہو ۔ اگر میں آپ کو مثال دوں تو پاکستان کا اسما عیل نام کا ٹوٹیوبر افلیٹ مارکیٹنگ کے کام سے مہینے کے لاکھوں روپے کما رہا ہے ۔آپ اس کے آن لائن کورسز  ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔افلیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
بلاگر(blogger)
اگر آپ کو لکھنے کا شوق ہے تو آپ ایک بلاگ بنا کر بھی اس سے اچھی خاصی کمائی کر سکتے ہیں اس کیلئے آپ کو ایک ڈومین اور ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے  اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو  آپ فری کا بلاگ بنا کر بھی اپنا کام شروع کر سکتے ہیں  ۔ اگر آپ بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کام میں کم سے کم پانچ سے چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہےتب جا کر آپ کی کمائی سٹارٹ ہو گئی اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ایک دن بلا گ بنایا اور اس کے اگلے ماہ ٹریفک آنا  شروع ہو جائے گی اور آپ کمانا شروع کر دو گے تو شروعات  میں ایسا نہیں ہو سکتا آپ کو اس بارے میں بہت کچھ سیکھنا پڑے گا اس کے بعد آپ کامیاب ہو جائیں  گے ۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں ایک بلاگ کیسے بنایا جاتا ہے تو یہاں  کلک  کریں۔
آرٹیکل رائیٹنگ(article writing)
اگر آپ کو انگلش پر عبور حاصل ہے اور آپ انگلش میں آرٹیکل  لکھ سکتے ہیں تو آپ ایک رائیٹر کے طور پر کام کر سکتے ہیں فیس بک پر آپ کو بہت سے لوگ آرٹیکلز  لکھوانے کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے ملیں گے آپ ان کو اپنی سروس مہیا کر سکتے ہیں اس کے علاوہ فری لانسنگ سائیٹس پر  پروفائل بنا کر آرٹیکل رائیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں۔
ای بُک رائیٹنگ(e book writing)
اگر آپ کو شعر و شاعری کا شوق ہے یا پھر آپ کو مختلف موضوعات پر لکھنا آتا ہے تو آپ اپنے ای بُک لکھ کر آن لائن سیل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنی سروس کسی اور کو بھی دے کر پیسے کما سکتے ہیں۔
ان سب کاموں کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے جلد بازی سے کام مت لیں اپنے کام کو ٹائم دیں ، وقت اور ضرورت کے حساب سے نئی سکلز سیکھتے رہیں آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔
دوستوں امید کرتا ہوں آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہو گا اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ 

Post a Comment

0 Comments