فری میں بلاگ کیسے بنائیں

فری میں بلاگ کیسے بنائیں
free mein blog kaise banaye lifestyle92

سب سے پہلے بات کرتے ہیں بلاگ کیا ہوتا ہے؟انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر ایک بندہ  بخوبیبلاگ کے بارے میں جانتا ہے ۔ ایک بلاگ کے ذریعے کوئی بھی اپنی بات کسی بھی زبان میں آرٹیکلز کی صورت میں  لوگوں تک پہنچا سکتا ہے ۔زیارہ تر لکھنے والے لوگ بلاگ  پلیٹ فارم کو پسند کرتے ہیں کیونکہ اس  کے ذریعے وہ اپنی بات پوری دنیا تک جلدی اور آسانی سے پہنچا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بلاگ آپ کو پیسے اور شہرت دونوں دلا سکتا ہے ۔ دنیا میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے بلاگبناتے ہیں۔آج  کا آرٹیکل لکھنے کا مقصد ان لوگوں کو بلاگنگ کے بارے میں بتانا ہے جو نہیں جانتے کہ ایک بلاگ کیسے بنایا جاتا ہے ۔ایک بلاگ بنانا نہایت ہی آسان ہو گیا ہے اور جو لوگ پیسے نہیں انویسٹ کر سکتے ان لوگوں کیلئے فری میں بلاگ بنانے کا آپشن موجود ہے ۔


بلاگ ہم کسی بھی ٹاپک پر بنا سکتے ہیں جس میں یوٹیوب، بلاگنگ، آنلائن ارنینگ، ایکسرسائز، سپورٹس ، کمپیوٹر ، ٹیکنالوجی شامل  ہے۔ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے کچھ بلاگ پیسے کمانے کیلئے بناتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی معلومات دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ بلاگنگ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو یہ کوئی بُری بات نہیں کیونکہ پاکستان میں ہزاروں کی تعداد بلاگنگ کے ذریعے اچھی کمائی کر رہی ہے۔
فری میں بلاگ
جو لوگ بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں اور وہ بلاگنگ میں نئے ہیں تو انہیں شروعات فری کے بلاگ سے کرنی چاہئےجسے بنانا بھی آسان ہے اور آپ کو اس پر پیسے بھی نہیں خرچ کرنا پڑتے اس کے علاوہ آپ کو کسی سے مدد لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ۔ انٹرینٹ پر آپ کو فری بلاگ بنانے کے کافی پلیٹ فارم ملتے ہیں لیکن میرا آپ کو یہی مشورہ ہے آپ Blogger کو استعمال کریں کیونکہ یہ گوگل کا پلیٹ فارم ہے اور آپ اس پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کر سکتے ہیں۔
 Bloggerپرہمیں فری میں سب ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ ملتی ہے ۔ بلاگ بنانے کیلئےہمیں ایک عدد جی میلGmail اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔آپ بلاگ موبائل پر بھی بنا سکتے ہیں اور استعمال بھی کر سکتے ہیں لیکن موبائل پر اس کے سارے فیچرز کام نہیں کریں گے اس لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر موجود ہوتاکہ آپ تمام فیچرز استعمال کر سکیں۔
بلاگ کیسے بنائیں
فری میں بلاگ کیسے بنائیں1

بلاگ بنانے کیلئے www.blogger.com پر جائیں اور وہاں موجود create your blog بٹن پر کلک کریں ۔
فری میں بلاگ کیسے بنائیں2

 اس کے بعد سائن ان کا پیج اوپن ہو جائے گا ۔ جی میل آئی ڈی اور پاسورڈ  لگا کر سائن ان  کریں جس کے بعد welcome to blogger  کا پیج دیکھائی دے گا۔
فری میں بلاگ کیسے بنائیں3

اس کے بعد ہم نے ڈسپلے نیم لکھ دینا ہے آپ نے اپنے مرضی کے مطابق لکھ دینا ہےاور continue to bloggerکے بٹن پر کلک کر دیں۔
اگلے سٹیپ میں آپ نے create new Blog  پر کلک کرنا ہے اور آپ نے Title اور بلاگ ایڈریس لکھ دینا ہے مثال کے طور پر ٹائٹل میں آپ free blog لکھ دیں اور ایڈریس میںfreeurdublog.blogspot.comلکھ دیں ۔
فری میں بلاگ کیسے بنائیں6

آپ نے اپنے بلاگ کے حساب سے ٹائیٹل اور بلاگ ایڈریس کا انتخاب کرنا ہے بعض اوقات آپ کا ایڈریس موجود نہیں ہوتا تو آپ نے اس سے ملتا جلتا ایڈریس لے لینا ہے۔
فری میں بلاگ کیسے بنائیں5

ٹائٹل اور ایڈریس کے بعد آپ نے نیچے دئیے گئے Template میں سے کوئی ایک پسند کر لینا ہے اور create blog پر کلک کر دیں آپ کا بلاگ بن جائے گا۔اب آپ اپنے آرٹیکل لکھ کر شئیر کر سکتے ہیں۔
فری میں بلاگ کیسے بنائیں




Post a Comment

1 Comments

  1. Bohat He Acha Content Ha Sir Apsy Inspire Ho Kar Many Blog bnya ha Ak Bar Zaror Cak Karna Kasa ha.
    https://top10urdupoetry.blogspot.com/

    ReplyDelete