کیسے آپ سُستی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں How can you get rid of laziness

کیسے آپ سُستی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں  How can you get rid of laziness
کیسے آپ سُستی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں How can you get rid of laziness
کیسے آپ سُستی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی سوچ اور مزاج کے مطابق وقت نکال کر اپنی زندگی کے بارے میں سوچیں اور اپنے رویے کے بارے میں غور کریں، یہ جائزہ ہمارے لیے  انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا، اگرکسی بھی نام شخص کی ناکامی کی وجوہات پر غور کیا جائے تو آپ کو سُستی  کی خامی  ضرور نظر آئے گی، اگر ہم  کوشش کریں تو  ہم تھوڑے ہی عرصے میں سُستی سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو سُستی سے نجات حاصل کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا جائے گا

·       ترجیحات کا تعین

·       عملیت پسندی

·       واضح اہداف

·       تواتر و تسلسل

·       ذات پر توجہ

·       کام میں التواء

·       فرصت کے لمحات

·       کوشش اور چیلنج

ترجیحات کا تعین
اپنی ترجیحات انسان خود متعین کر سکتا ہے کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کوئی دوسرا شخص نہیں کرتا بلکہ آپ نے خود کرنا ہوتا ہے، اپنے ذہن اور اعصاب پر غیر معمولی بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

عملیت پسندی
کامیابی کے لیے لازم ہے کہ انسان اپنے کاموں اور معملات کو زیادہ نہ پھلائے اور نہ ہی غیر ضروری ذمہ داریوں کو اپنے کاندھوں پر لادے ۔ کامیابی کے تصور کو واضح  رکھنا چاہیے اور دنیا کو زیادہ جمع نہ کریں لالچ اور حرص سے گریز کریں۔ جو لوگ اپنی ہمت اور طاقت سے زیادہ بوجھ اٹھاتے ہیں وہ ناکامی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

واضح اہداف
انسان جو اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے وہ واضح ہونے چاہیے لیکن اس کے لیے لازم ہے کہ وہ  ان کو بتدریج حاصل کرنے کے لیے اس کے چھوٹے چھوٹے حصے کر لے ۔ اسے چاہیے کہ وہ اپنے کاموں میں دوست، رشتہ داروں اوراپنے ادارے کے ساتھیوں سے مکمل تعاون بھی حاصل کرے۔



تواتر و تسلسل
انسان جو کام بھی کرے اس پر استقامت سے قائم رہے اور اس میں تواتر اور تسلسل برقرار رکھے ، کسی معمولی کامیابی پر اکتفا کرکے بیٹھ نہ جائے اور مسلسل جدوجہد اور کوشش میں لگا رہے۔

ذات پر توجہ
اپنی صحت بحال کرنے کے لیے اپنے تفریح کے اوقات کا انتخاب کریں اور ان سے لطف اندوز ہوں محض کام میں دن رات مشغول نہ رہیں اور دوسروں کے معملات میں خود کو اتنا ملوث نہ کریں  کہ اپنے آپ اور اپنے گھر والوں کو بھلا بیٹھیں۔

کام میں التواء
انسان کو چاہیے کہ وہ مناسب وقت کے انتظار میں اپنے کام کو ملتوی نہ کرے۔ناکامی اور سست رفتاری سے نہ گھبرائے یاد رکھیں ناکامی کامیابی کا زینہ ہے۔ اس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔



فرصت کے لمحات
انسان اپنی زندگی کا بیشتر حصہ فضول کاموں میں ضائع کر دیتاہے ۔چھوٹے چھوٹے اوقات میں انسان بہت سے کام سر انجام دے سکتا ہے ان اوقا ت میں طویل عرصے سے التواء کا شکار کام سر انجام دیے جا سکتے ہیں۔

کوشش اور چیلنج
مشکلات کا مقابلہ کرنا سیکھیں مشکل کاموں سے جی نہیں چرانا چاہیے کوشش سے سب کچھ ممکن ہے نیک نیتی سے کام شروع کریں   محنت اور لگن انسان کو بڑی سے بڑی مشکل پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔




Post a Comment

0 Comments