چھوٹے پیمانے پر کامیاب کاروبار کیسے کریں

چھوٹے پیمانے پر کامیاب کاروبار کیسے کریں-How To Make A Small Business Successful
چھوٹے پیمانے پر کامیاب کاروبار کیسے کریں-How To Make A Small Business Successful

چھوٹے پیمانے پر کامیاب کاروبار کیسے کریں-How To Make A Small Business Successful
تھوڑے سرمائے سے چھوٹا کاروبار کرنااپنے آپ میں ایک مشکل کام ہے یا پھر یوں کہہ لیں یہ کام کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتااور زیادہ تر وہ لوگ اس کام کی طرف آتے ہیں جنہیں اپنے آپ پر پورا بھروسہ ہوتا ہے یہاں میں آپ کو کچھ ایسے اصول بتائوں گاجو کامیاب کاروباری حضرات نے پوری پوری زندگیاں اس کام میں لگا کر سیکھے ہیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ کاش یہ سادہ سی باتیں ہمیں کاروبار شروع کرنے سے پہلے معلوم  ہوتیں تو ہم بہت سی غلطیاں نہ کرتے اور زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے تھے ۔



قابل اور محنتی   لوگوں کو بھرتی کریں
اپنے کاروبار میں جو چیز کرنا آپ کو سب سے برا لگتا ہے اس کے لیے کسی کو ملازم رکھ لیجئے۔ لیکن یہ اتنا سادہ نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے۔ کسی کو ملاز  م بھرتی کرتے وقت سب سے اہم بات ذہن میں  رکھیں کہ بار بار لوگوں کو بھرتی کرنے اور کچھ دیر بعد نکال دینے سے بہتر ہے کہ ملازم کے انتخاب میں بھلے دیر کر لی جائے لیکن خوب چھان بین کر کے رکھا جائے۔ جب کسی کو بھرتی کر لیں تو پھر اسے زیادہ سے زیادہ دیر اپنے پاس رکھنے کی کوشش کریں۔ اسے جو نہیں آتا آپ سکھا دیں۔ لیکن اگر وہ سیکھنے کی صلاحیت سے عاری ہو یا سیکھنا ہی نہ چاہے تو اسے فی الفور نوکری سے چلتا کریں۔ کاروبار سست اور نکمے لوگوں کے لیے نہیں ہوتا۔

اپنے شوق اور ،مزاج کے مطابق کام کریں
اکثر لوگ کروبار شروع کرتے وقت کسی قریبی دوست یا جاننے والے کا کامیاب کاروبار دیکھ کر آپ بھی ویسا ہی کام کرنے لگیں۔ ہو سکتا ہے کچھ دیر بعد آپ بور ہونا شروع ہو جائیں۔ اس لیے جو بھی کرنا ہے اس میں اپنے حصے کا وہ کام تلاش کریں جسے کرتے ہوئے آپ بور نہیں ہوتے۔ یعنی جس کام میں آپ کا دل لگتا ہے اسے ہی کریں۔ کیونکہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ ایک کام بہت جذبے سے شروع کرتے ہیں لیکن کچھ دیر بعد اس کی یکسانیت یا آپ کے مزاج سے مطابقت نہ ہونے کے باعث آپ کو اس کام سے چڑچڑاہٹ ہونے لگتی ہے۔ اس لیے وہی کام کریں جس میں دل لگتا ہے۔ اور ہاں وقتاً فوقتاً خود کو یاد دلاتے رہیں کہ آپ نے یہ کام کیوں شروع کیا تھا اور اس میں آپ کے کیا عزام تھے۔ اس سے دل کو تسلی اور جذبے کو تقویت ملے گی۔

نقصان کے لیے خود کو تیار رکھیں
اپنے کاروبار کے دوران ایسا ممکن ہے کہ دوران کاروبار اچانک کچھ دن کے لیے چھٹی کرنا پڑے۔ بچہ بیمار ہو سکتا ہے، خدانخواستہ آپ کو حادثہ پیش آ سکتا ہے، کچھ بھی غیر متوقع ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے پہلے سے تیاری کر کے رکھیے۔ وہ یوں کہ اپنے کاروبار کو اس طرح تشکیل دیں کہ جس پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے اگر آپ کچھ دیر کے لیے اِدھر اُدھر ہو جائیں تو وہ پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے اور گاہک کو منتقل بھی ہو جائے۔ اسی طرح کاروبار میں اتنے بھی نہ گم ہو جائیں کہ چند دن کی بریک تک نہ لے سکیں۔



کامیا ب لوگوں سے مشورہ لیں
کاروبار کرتے وقت ایک بات ذہن نشین کر لیں یہ محنتی  اورباصلاحیت لوگوں کا کام ہے۔ اس کے لیے جو کچھ کرنا ہے آپ کو ہی کرنا ہے۔ اس میں بظاہر آپ کی مدد کوئی نہیں کرے گا۔ لیکن کوئی نہ کوئی ضرور ہو گا  جو آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو تلاش کرتے رہیں۔جو آپ سے پہلے کامیاب طور پر چھوٹے پیمانے پر کاروبار  کر چکے ہیں یا کر رہے ہیں۔ ان سے ملیں اور مشورے لیتے رہیں۔سمال بزنس میں چونکہ کوئی بورڈ آف ڈئریکٹرز نہیں ہوتا اس لیے آپ کو خود ہی اہم ترین فیصلے لینا ہوتے ہیں۔ ایسے میں مخلص اور کامیاب کاروباری حضرات سے بنا کر رکھیں اور مشورہ کرتے رہیں۔


Post a Comment

0 Comments