بڑھے پیٹ کو کم کرنے کا علاج weight loss tips urdu

بڑھے پیٹ کو کم کرنے کا علاج   weight loss tips urdu

بڑھے پیٹ کو کم کرنے کا علاج   weight loss tips urdu
بڑھے پیٹ کو کم کرنے کا علاج   weight loss tips urdu
پیٹ پر چربی بڑھنا یا توند نکل آنا یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو صرف دیکھنے میں ہی خراب معلوم ہوتی ہو بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی خطرے کا ایک اشارہ ہے۔ پسلیوں کے آس پاس کی جلد ایک انچ سے زیادہ کھچنے لگے تو ہم اسے ’بیلی فیٹ‘ یا پیٹ کی چربی کہتے ہیں جو جلد کے نیچے ہی ہوتی ہے۔ یہ ہمارے اندرونی اعضا، جگر اور آنتوں کے آس پاس بھی جمع ہو جاتی ہے۔ پیٹ کے اہم اندرونی اعضا کے آس پاس جمع ہونے والی چربی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ جلد کی چربی کے مقابلے میں آنت پر چربی زیادہ تیزی سے بنتی ہے اور اسی رفتار سے کم بھی ہوتی ہے۔ جب وزن بڑھتا ہے تو آنت پر سب سے پہلے چربی جمع ہوتی ہے لیکن صحت کے لیے یہ سب سے زیادہ خطرناک تصور کی جاتی ہے

بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر آپ نیچے دیئے گئےطریقہ  آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔
نسخہ

اجوائن دیسی 3 ماشہ

لونگ 2 عدد

الائچی کلاں 2 عدد

پودینہ 3 ماشہ

ایک کلو پانی میں تمام اشیاء ابال کر رکھ لیں دن میں  تین  مرتبہ پیئں جب بھی پیئں نیم گرم استعمال کریں اور ہر بار ایک لیموں نچوڑ کر پیئں ایک ہی ماہ میں پیٹ کم ہو  گا اور ہاضمہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔


Post a Comment

0 Comments