انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے کامیاب طریقے Online jobs in Pakistan in Urdu

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے کامیاب طریقے   Online jobs in Pakistan in Urdu
انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے کامیاب طریقے   Online jobs in Pakistan in Urdu

Online jobs in Pakistan in Urdu
دوستوں آج میں آپ کے ساتھ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے چند ایسے کامیاب طریقے شئیر کروں  گا، جن پر عمل کر کے آپ مہینے کے چند ہزار روپے سے لاکھوں روپے تک کما سکتے ہیں، پاکستان میں لاکھوں لوگ ان طریقوں پر عمل کر کے مہینے کے اچھے خاصے پیسے کمارہے ہیں، آپ بھی آن لائن کام  کر کے مہینے کے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

·                  یوٹیوب چینل بنائیں

·                  فری لانسنگ

·                  اپنا بلاگ شروع کریں

·                  اپنی eBook پبلش کریں

·                  ایفیلیٹ مارکیٹنگ

·                  سوشل میڈیا مارکیٹنگ

·                  فوٹو ایڈئٹنگ

یوٹیوب چینل بنائیں
 اب پوری دنیا میں یہ چیز عام ہوچکی ہے، تقریباً بچہ بچہ جانتا ہے کہ یوٹیوب سے پیسے کمائےجاسکتے ہیں، تو کیسے کمائے جاتے ہیں؟ جن لوگوں کو نہیں پتہ اُن کو بتا دیتا ہوں کہ یہ حقیقت ہے کہ آپ ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں جس سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں، وہ کیسے  وہ ایسے کہ سب سے پہلے آپ کو ایک عدد Gmailآئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، اُس سے آپ یوٹیوب پر اپنا بالکل فری میں ایک چینل بناتے ہیں ۔چینل بنانے کے بعد آپ اپنی ویڈیوز بناتے ہیں، یہاں پر ایک چیز آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پہلے ہوتا تھا کہ آپ کسی بھی ویڈیو کو ایڈیٹنگ وغیرہ کرکے استعمال کرکے پیسے کما سکتے تھے، لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے، اب آپ کو اپنی خود کی بنائی ہوئی ویڈیوز ہی اپلوڈ کرنی پڑتی ہیں تب جاکر آپ کو ارنینگ ہوتی ہے ۔


 یوٹیوب پر بہت سے نئے آنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ اب یوٹیوب سے پیسے کمانا بہت ہی مشکل کام ہے کیونکہ اب یوٹیوب پر ارننگ شروع کروانے کیلئے پہلے ایک چھوٹا سا ٹیسٹ پاس کرنا پڑتا ہے ، وہ ٹیسٹ کیا ہے وہ یہ کہ یوٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق اب اُس بندے کی مونیٹائیزیشن آن ہوتی ہے، جس کے چینل پر 4000گھنٹے کا واچ ٹائم اور 1000سبسکرائبرز ہوتے ہیں، پھر چینل یوٹیوب والے چیک کرتے ہیں اگر تو آپ کا کام بالکل ٹھیک ہوتا ہے اُن کی پالیسی کے مطابق ہے تو آپ کی مونیٹائیزیشن آن کردی جاتی ہے ، اور یہ ٹارگٹ یوٹیوب والوں کی طرف سے ہے اور ایک سال کے عرصہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے،  یعنی یوٹیوب والے آپ کے چینل کو جب چیک کرتے ہیں تو وہ موجودہ دن سے ایک سال پیچھے تک دیکھتے ہیں، کیا  آپ نے یہ ٹارگٹ ایک سال کے اندر مکمل کیا ہے ۔

 اب یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک سال تو بہت لمبا عرصہ ہے تو کیا ہمارا چینل اب ایک سال بعد مونیٹائیز ہوگا تو بالکل بھی ایسا نہیں ہے، اگر آپ یوٹیوب کا ٹارگٹ ایک ماہ میں یا دو سے تین ماہ میں بھی مکمل کرلیتے ہیں تو آپ مونیٹائیزیشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، اگر آپ کا کام اچھا ہوا تو یوٹیوب والے آپ کی مونیٹائیزیشن آن کردیتے ہیں ۔

مزید پڑھیں
آن لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں

اب مرحلہ آتا ہے کہ پیسے کیسے کمائیں گے؟ جب آپ کی مونیٹائیزیشن آن ہوجاتی ہے، تو اس کے ساتھ آپ جب چینل بنا رہے ہوتے ہیں تو آپ نے پیسے کمانے کیلئےگوگل کے ارننگ دینے والے پلیٹ فارم یعنی گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ بھی بنانا ہوتا ہے، آپ کو ارننگ گوگل ایڈسینس کے ذریعےہوگی ۔گوگل ایڈسینس کا جب آپ اکاؤنٹ بناتے ہیں تو  آپ کی ارننگ شروع ہوتی ہے اور آپ کے ایڈسینس کے اکاؤنٹ میں جیسے ہی 10ڈالر ہوتے ہیں، گوگل ایڈسینس کی طرف سے ایک پِن آتی ہے۔

 آپ کے ایڈریس کو ویریفائی کرنے کیلئے جو کہ آپ کے گھر کے ایڈریس پر آتی ہے جو آپ نے اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ بناتے وقت دیا ہوتا ہے، جب پِن آپ کو مل جاتی ہے تو آپ وہ پِن اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ میں لگاتے ہیں جس سے آپ کا ایڈسینس ویریفائی ہوجاتا ہے،   اس کے بعد   آپ کی ارننگ آپ کو ملتی رہتی ہے ۔
یعنی آپ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں تو یوٹیوب والے آپ کی اُن ویڈیوز پر اپنے مختلف ایڈورٹائزر کے اشتہار دیکھاتی ہے جس سے آپ کو ارننگ ہوتی ہے ۔

فری لانسنگ
فری لانسنگ بھی ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے،  اس میں آپ کو کرنا کیا ہوتا ہے جو بھی آپ کے پاس سکلز ہوتی ہیں، آپ لوگوں کو اپنی سکلز کے مطابق  سروس دیتے ہیں، یعنی کہ آپ اگر گرافکس ڈیزائینر ہیں تو آپ لوگوں کو اُن کی مرضی کے مطابق مختلف ڈیزائن بناکردیتے ہیں، جن سے آپ پیسے لیتے ہیں ۔اسی طرح آپ ویب ڈویلپر ہیں ، ویڈیو ایڈیٹر ہیں یا جو بھی آپ کے پاس سکلز ہیں، آپ اپنی اُن سکلز کو استعمال کرتے ہوئے فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کماتے ہیں ۔

فری لانسنگ میں آپ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں، آپ کسی کے غلام نہیں ہوتے آپ اپنی پوری آزادی سے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں، جب آپ کام کرنا چاہیں یہی اس فیلڈ کا سب سےبڑا فائدہ ہے ۔
تو ہمیں کونسی ویب سائیٹ پر کام کرنا چاہیے ؟  ویسے تو فری لانسنگ کی بے شمار سائیٹس ہیں لیکن جو سب سے زیادہ مشہور اور زیادہ چلنے والی سائیٹس ہیں، اُن میں سے تین آپ کےساتھ شیئر کرتا ہوں ۔

Freelancer.com
upwork.com
fiverr.com


تو میں آپ کو شروعات میں  Fiverr.com کا ہی مشورہ دوں گا، کیونکہ اس پر آپ چھوٹے چھوٹے کام کرکے ماہانہ ہزاروں روپے کما سکتے ہیں، یعنی اس پر کم سے کم 5ڈالر کا آرڈر ہوتا ہے اور اس سے زیادہ ہزار ڈالر تک کا بھی ہوتا ہے تو کام کی نوعیت کے مطابق آپ کما سکتے ہیں ۔



 اپنا بلاگ شروع کریں

جی ہاں انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا سب سے اچھا اور آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنا بلاگ یا ویب سائیٹ شروع کریں جس پر آپ روزانہ نئی نئی پوسٹ لگائیں ۔ بلاگ کسی بھی ٹاپک  پر بنا سکتے ہیں،  جس پر آپ مختلف قسم کے آرٹیکلز پوسٹ کریں گے، اُن آرٹیکلز کو لوگ پڑھنے آئیں گے اور آپ پیسے کمائیں گے ۔

 آرٹیکلز پڑھنے آنے والے لوگوں سے ہمیں کیسے کمائی ہوگی، تو بتاتا چلوں کمائی ایسے ہوگی کہ آپ بلاگ بنائیں گے جس پر آپ مختلف قسم کی انفارمیشن لوگوں کیساتھ ایک پوسٹ کی شکل میں شیئر کریں گے، اور آپ اپنے بلاگ پر کسی بھی ایڈ نیٹ ورک کے ایڈ لگائیں گے، جیسے کہ گوگل ایڈسینس ہوگیا ، میڈیا ڈاٹ نیٹ ، پوپ ایڈز  اس طرح کی کسی بھی کمپنی سے آپ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کیلئے پبلشر اکاؤنٹ منظور کروائیں گے، جب اکاؤنٹ منظور ہوجائے گا تو آپ اُن کے ایڈز اپنے بلاگ پر لگائیں گے ۔

مزیدپڑھیں
آن لائن کاروبار کرنے   کا طریقہ  اور مفید معلومات

 جب آپ اشتہار اپنے بلاگ پر لگا چکے ہونگے، تو آپ کے بلاگ پر آنے والے لوگ جب اُن اشتہار پر کلک کریں گے تو آپ کو ارننگ ہوگی ۔اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ لوگوں سے اشتہار پر کلک کیسے کروائیں تو اس کیلئے آپ پریشان نہ ہوں جب بھی کوئی بندہ آپ کے بلاگ کو وزٹ کرنے آتا ہے، تو گوگل اُس بندےکو گوگل سرچ ہسٹری کے مطابق  اشتہار دیکھاتا ہے۔ جس سے لوگ اُن اشتہار پر کلک کردیتے ہیں اور آپ کو ارننگ ہوجاتی ہے ۔

تو اگر آپ بھی انٹرنیٹ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو میں آپ کو یہی مشورہ دوںگا کہ آج ہی اپنا بلاگ شروع کریں اور انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں ۔

اب بات آتی ہے کہ بلاگ کیسے بنائیں ؟ بلاگ بنانے کیلئے آپ بلاگر جوکہ گوگل کی ہی فری سروس ہے اُس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، یا پھر ورڈپریس پر بھی بلاگ بنا سکتے ہیں بلاگر پر آپ فری بھی بلاگ بنا سکتے ہیں آپ کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہونا لیکن اُس میں پھر ایک بات ہے کہ لوگوں پر اچھاتاثر نہیں پڑتا کیونکہ اُس میں بلاگر والے اپنی فری ڈومین آپ کو دیتے ہیں جس کے ساتھ بلاگ سپوٹ ڈاٹ کام لگا ہوتا ہے،  اس کیلئے آپ کیا کریں کہ بلاگر پر اپنا بلاگ بنا کر اُس کیساتھ ایک .Com ڈومین لگا دیں ۔

اگر آپ ورڈپریس پر بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنی پڑے گی، جس کیلئے آپ کو تھوڑے سے پیسے خرچ کرنے پڑیں گے، لیکن ایک فائدہ ہے کہ ورڈپریس پر بلاگ بنانے کیلئے آپ کو کافی فیچرز مل جاتے ہیں یعنی ورڈپریس کے اندر کسی قسم کا بھی بلاگ بنا لیں آپ کو پلگ ان مل جاتے ہیں ،  اس میں آپ کو کسی قسم کی کوڈنگ وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو فری میں بلاگر کو استعمال کریں، اُس پر سیکھیں جب سیکھ جائیں تو پھر ورڈ پریس پر ایک اچھا اور پروفیشنل بلاگ بنائیں اور انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں ۔ اب بات آتی ہے کہ پیسے کتنے کما سکتے ہیں، پیسے کمانے پر آئیں تو 10ہزار سے لیکر 1لاکھ تک بھی کما سکتے ہیں ۔

اب آپ کے ذہن میں ضرور سوال آ رہا ہوگا کہ کمائے ہوئے پیسے کیسے ملتے ہیں؟  ہم  آن لائن آمدنی مختلف طریقوں سے پاکستان میں لے سکتے ہیں جیسا کہ گوگل ایڈسینس کی ہی بات کریں تو گوگل ایڈسینس آپ کی ارننگ آپ کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے دیتا ہے۔ 



اپنی eBook پبلش کریں
 یہ بھی بہت ہی اچھا طریقہ ہے، انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا بہت سے لوگ اس سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں، eBookآپ کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں اور اُس کو آپ آن لائن ہی مختلف ویب سائیٹس پر فروخت کر سکتے ہیں جس سے آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔

 جب آپ اپنی eBook لکھ لیتے ہیں تو پھر اُس کو مشہور سائیٹس پر سیل کرنے کیلئے اپلوڈ کرتے ہیں جیسے کہAmazon ہوگیا یا Kindle ان سائیٹس پر آپ اپنی eBook کو پبلش کردیتے ہیں، جب وہاں پر کوئی بھی بندہ آکر وہ بک خریدے گا تو آپ کو اس سے ارننگ ہوگی ۔

اب یہ بک صرف ڈیجیٹل ہوتی ہے یعنی سافٹ کاپی PDFفارمیٹ میں تو اس کام میں آپ کی صرف ایک ہی مرتبہ محنت لگتی ہے اور آپ اس سے لائف ٹائم تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔

اب بات آتی ہے کہ ہم eBook لکھیں کس موضوع پر تو میں آپ کو یہی مشورہ دونگا کہ  موضوع تو بہت سارے ہیں لیکن آپ کوئی ایسی eBook کو پبلش کریں، جس سے لوگوں کی کوئی نہ کوئی پرابلم حل ہو یعنی مثال کے طور پر انٹرنیٹ پر ارننگ کے حوالے سے Fiverr پر آج کل مسئلہ ہے کہ آرڈر نہیں ملتا تو آپ ایک عمدہ قسم کی eBook لکھیں جس میں فائیور پر آرڈر لینے کے طریقے بتائیں تو اس طرح سے آپ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے پر eBooksلکھتے جائیں اور کماتے جائیں ۔

چلیں اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ eBook تو لکھ لی اب پبلش کیسے کریں تو اس کیلئے آپ یوٹیوب پر جاکر سرچ کریں آپ کو بے شمار ویڈیوز مل جائیں گی ۔

ایفیلیٹ مارکیٹنگ
 یہ  طریقہ بہت ہی کمال کا ہے اس میں آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں ۔ یہ ایک کمیشن والا کام ہے یعنی ہم نے مختلف لوگوں کی مختلف اشیاء کو فروخت کروانا ہوتا ہے جس کا ہمیں کمیشن ملتاہے  اور اس کام کو ایفیلیٹ مارکیٹنگ کہتے ہیں ۔

ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی آفرز بے شمار کمپنیاں دے رہی ہوتی ہیں، جیسا کہ ایمازون ، علی ایکسپریس ، اور بھی بے شمار کمپنیاں ہیں جن میں ویب ہوسٹنگ کمپنیاں، آن لائن شاپنگ سائیٹس بھی شامل ہیں  ،  یہ کمپنیاں ایک پروگرام چلا رہی ہوتی ہیں،  ایفیلیٹ مارکیٹنگ کا کہ کوئی بھی بندہ اگر پیسے کمانا چاہتا ہے بغیر کچھ انویسٹ کئے تو ہمارے پروگرام کو جوائن کرے اور ہماری پروڈکٹس کو پروموٹ کرے، جب کوئی پروڈکٹ آپ کی پروموشن کی وجہ سے فروخت ہوگی تو آپ کو کمیشن ملتا ہے ۔

مزید پڑھیں

یہ تو بہت ہی آسان کام ہے اب پروڈکٹس کو پروموٹ کیسے کرنا ہے ۔ پروڈکٹس کو آپ مختلف طریقوں سے پروموٹ کرسکتے ہیں اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ، اپنے بلاگ کے ذریعے ، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ۔

اب ایک اور سوال ذہن میں آگیا ہوگا کہ کمپنی والوں کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ پروڈکٹس ہماری وجہ سے فروخت ہوئی ہے تو جب آپ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کیلئے اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپ کو اُن سائیٹس کی طرف سے ایک یونیک قسم کا لنک ملتا ہے،  جس لنک کو آپ لوگوں کیساتھ شیئر کرتے ہیں،  اپنے مختلف طریقوں کو استعمال کرکے تو جو کوئی بھی آپ کے اُس لنک پر کلک کرکے کوئی بھی چیز خریدتا ہے، تو  آپ کو اُس کا کمیشن ملتا ہے تو اس طرح سے آپ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کرکے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ(social media marketing)

اگر آپ کے پاس فیس بک ، انسٹاگرام ، ٹوئیٹر کا اکاؤنٹ ہے جس پر اچھے خاصے لائیک یا فالورز  ہیں تو آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں یہ کام پاکستان میں میڈیا انڈسٹری سے منسلک لوگ بھی کر رہے ہیں مختلف     میڈیا سٹارز کے سوشل اکاونٹس پر باقاعدہ آپ کو ریٹ مل جائیں گے فیس بک پیج پر پوسٹ کے کتنے پیسے ، ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کروانے کے کتنے پیسے لیے جائیں گے۔ اس کام میں کامیاب ہونے  کیلئے  بس آپ کے پاس زیادہ تعداد میں فالورز ہونے چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ فیس بک پیج  لائیک، پوسٹ بوسٹنگ  بھی سیل کر سکتے ہیں اور ا س کے ساتھ  فیس بک پیچ  سیل کر کے بھی پیسے  کما سکتے ہیں۔

فوٹو ایڈئٹنگ(photo editing)

اگر آپ فوٹو ایڈئٹینگ کا کام کر سکتے ہیں تو آپ اس کام کی مدد سے بھی  اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ دوسروں کو فوٹو ایڈٹ کر کے دے سکتے ہیں ان کیلئے فیس بک، انسٹا گرام کی پوسٹ ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شادی اور پارٹی کی پیکچرز ایڈٹ کر کے بھی پیسےکما سکتے ہیں۔ شروعات میں اپنا ریٹ کم رکھیں جب آپ اور آپ کا کام تھوڑا مشہور ہو جائے تو مناسب ریٹ چارج کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آن لائن بھی کام کیا جا سکتا ہے ۔ فری لانسنگ مارکیٹ  اور سوشل میڈیا  پر   فوٹو ایڈیٹنگ  کے کام  کی اچھی ڈیمانڈ موجود ہے اگر آپ فوٹو ایڈیٹنگ کا کام سیکھنا چاہتے ہیں تو انٹرنیٹ پر اس کے فری کورسز موجود ہیں آپ سیکھ سکتے ہیں۔

دوستوں امید کرتا ہوں  آپ کو  "انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے کامیاب طریقے"  آرٹیکل پسند آیا ہو گا۔اپنی رائے سے آگاہ ضرور کیجئے گا۔




Post a Comment

0 Comments