· خود
اعتمادی کے دھوکے میں نہ رہیں
· اچھی
گفتگوکریں
· اپنے
بارے میں سوچیں
· کوئی
بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا
· خود
کودوسروں سے کمتر مت سمجھیں
· اعتماد حاصل کرنے والی سرگرمیاں اپنائیں
گفتگو کا ہماری شخصیت پر بڑا اثر پڑتا ہے ، کسی کو متاثر کرنے کے لیے ہماری باتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں ، عمدہ گفتگو سے نہ صرف ہم لوگوں کا دل جیتتے ہیں بلکہ اپنے اندر ایک پختہ یقین بھی پیداکرتے ہیں ۔بہترین انداز گفتگونہ ہونے کے باعث ہم دوسروں کے سامنے اپنی بات نہیں کر سکتے اس سے ہمارے اندر سے خود اعتمادی (سیلف کانفیڈینس) کا معیار گرنے لگتا ہے ۔ اس سے نجات پانے کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ بولنا چاہتے ہوں تو موضوع سے متعلق پہلے پوری معلومات جمع کرلیں اور اسے ذہن نشین کرنے کے بعد گفتگو کریں اس سے آپ کو خود اعتمادی (سیلف کانفیڈینس) ملے گی۔
اس بات میں حقیقت ہے کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا لیکن ہرانسان کے اندر کچھ پوشیدہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جنہیں جاننے کی ضرورت ہے ، اگر انسان اپنے اندر موجود اس ٹیلنٹ کو ڈھونڈلے تو وہ زندگی میں بے پناہ کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔ اور اپنی اسی خوبی کی بدولت لوگوں کے دلوں میں ہی نہیں بلکہ معاشرے میں بھی اپنی علیحدہ پہچان بنا سکتا ہے ۔ اس لیے اپنے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ اور خصوصیات کو تلاش کریں ، یہ آپ کے ليے قدرت کا انمول تحفہ ہے ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی خامیوں اور غلطیوں میں سدھارلائیں۔ اگرآپ اس بات کو ذہن نشیں رکھیں گے تو آپ کے اندر یقین کی خوبیپیدا ہوجائے گی اور یہی یقین آپ کی خود اعتمادی (سیلف کانفیڈینس) کوبحال کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔
خود کودوسروں سے کمتر مت سمجھیں
اکثر لوگ خود کو کمتر سمجھتے ہیں ، اور دوسروں سے متاثر ہوتےرہتے ہیں ،دوسروں کی عزت کرناغلط نہیں ہے لیکن خود کو نظرانداز کرنا اور خودکو احساس کمتری کا شکار بنالینا بہت غلط ہے ۔اس ليے اپنی اہمیت کو سمجھیں ،اپنی زندگی، احساسات ،اور اپنی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں۔ساری خوبیاں ایک انسان میں نہیں ہوسکتیں ،انسان جس قدر بھی کوشش کرلے ‘ نہ تو وہ سارے کام کرسکتا ہے اور نہ ہی ہر فن مولا ہوسکتا ہے ۔لہذا جس کام میں دلچسپی ہو اس میں ایکسپرٹ بننے کی کوشش کریں۔ یہ چیز آپ کے اندر خود اعتمادی (سیلف کانفیڈینس) پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
اعتماد حاصل کرنے والی سرگرمیاں اپنائیں
ورزش اور جسمانی مشقت سے انسانی جسم خاص قسم کے ہارمون
خارج کرتا ہے جو نہ صرف خود
اعتمادی بڑھاتے ہیں بلکہ دل و دماغ کو
سکون بھی فراہم کرتے ہیں۔ صبح اٹھ کر بیس سے تیس منٹ ایکسرسائز کرناڈپریشن
اور ذہنی تناؤ دور
ہوتا ہے۔ آپ کوشش کریں خود میں مستقل طور پر ورزش کی عادت پیدا
کرلیں۔ اس سے جسم پر ظاہری اور اندرونی دونوں طرح کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور آپ کا دوران خون بھی بہتر رہے گا اسی
لیے خود
اعتمادی بڑھانے
کے لیے ایکسرسائز کو خاص اہمیت حاصل
ہے۔
0 Comments