سبز چائے کے فوائد Green tea benefits in urdu

سبز چائے کے فوائد Green tea benefits in urdu
سبز چائے کے فوائد Green tea benefits in urdu


سبز چائے کے فائدے Green tea benefits in urdu
سبز چائے کا نام سنتے ہی پہلی بات جو دماغ میں آتی ہے وہ ہے وزن کم کرنا اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سبز چائے آپ کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اگر آپ کا وزن کنٹرول میں ہے تو آپ سبز چائے سے ہونے والے دیگر فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔سبز چائے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے پینے سے ہم دن بھر چست و تندرست رہتے ہیں۔نیز یہ کئی امراض میں مفید ہےکوشش کی جائے کہ سبز چائے کو ہمیشہ قہوے کی شکل میں استعمال کریں اور اس میں دودھ کا استعمال نہ کریں۔ دودھ کے استعمال سے اس کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔



 عام چائے اور کافی میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے ہمارا وزن بڑھ جاتا ہےسبز چائے میں کم کیلوریز ہوتی ہیں ۔لیکن اگر آپ اس میں دودھ اور چینی کا استعمال کریں گے تو پھرکیلوریز  بڑھ جائیں گی۔لہذا کوشش کریں کہ اس کو بغیر چینی کے استعمال کریں۔ اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا نہیں تو سبز چائے میں شہد اور شکر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

پپیتا وزن کم کرنے میں فائدہ دیتا ہے
کافی اور عام چائے میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔اسی لیے ان کا استعمال کم سے کم کیجیے اور اپنی صحت بہتر بنانے کی خاطر سبزچائے کو فوقیت دیں ۔سبز چائے آپ کے وزن کو بھی کم کرنے میں بھرپور مدد کرتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ سبز چائے کے دوران استعمال آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔کچھ وقت ضرور لگتا ہے لیکن آخر کار کامیابی ملجائے گی اور آپ سمارٹ دکھائی دینے لگیں گے۔

ذہنی تنائو میں کمی لائے
سبز چائے میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس کے استعمال سےممکنہ طور پر نفسیاتی تنائو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات جاپان کی ایک یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں سامنے آئی۔ محققین اس کے لیے کسی مخصوص جز کی نشاندہی تو نہیں کرسکے تاہم جانوروں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے جسم میں تنائو کا باعث بننے والے کیمیکلز کی مقدار کو کردیتا ہے۔

جھریاں دور کرنے کے لیے بھی مددگار
سبز چائے میں اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتے ہیں، سبز چائے میں ایک ٹشو پیپر ڈبوئیں اور چہرے پر لگائیں، اسی طرح آنکھوں کے نیچے کا حصہ پھول گیا ہے تو وہاں سبز چائے کے ٹی بیگز گیلے کرکے رکھنا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

وزن گھٹائے

آپ جسمانی وزن میں اضافے یا توند نکلنے سے پریشان ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ سبز چائے کے استعمال اور ورزش  سے 36 فیصد تک توند کی چربی کو گھلانے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سبز چائے کا استعمال آٹھ ہفتوں میں پانچ کلو تک جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

فالج کا خطرہ کم کرے
ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ اس مشروب کا استعمال فالج کے حملے کا خطرہ بیس فیصد تک کم کرسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چار کپ روزانہ سبز چائے فالج کا خطرہ بیس فیصد تک کم کردیتا ہے جبکہ اس کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا، یہ خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جائے گا۔

دل کے لیے بھی فائدہ مند
سبز چائے میں فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور شریانوں کے افعال میں بہتری لاتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے کولیسٹرول اور شریانوں میں بلاکیج کو کم کرتا ہے۔ روزانہ ایک سے دو کپ سبز چائے پینے والوں میں شریانوں کے سکڑنے کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے 
نوٹ
ہر غذا کی طرح سبز چائے کا حد سے زیادہ استعمال خطرناک ہے۔اس کو خاص طور پر نہار منہ استعمال نہ کریں۔اس کی وجہ سے سینے کی جلن اور تیزابیت پیدا ہو سکتی ہے۔ سبز چائے کا زیادہ استعمال انسان کو گردوں کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔یہ اہم بات یاد رکھیے کہ کبھی غیر معیاری سبز چائے کا استعمال نہ کریں ۔کوشش کیجیے کہ ہمیشہ کسی اچھی قسم کی سبز چائے استعمال کریں۔سبز چائے مفید ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔                                                                                          







Post a Comment

0 Comments