وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمالات vitamin e evion benefits in urdu

وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمالات
وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمالات  vitamin e evion benefits in urdu
وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمالات  vitamin e evion benefits in urdu
مردہو یا عورت ہر کوئی خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے انسان کی خوبصورتی میں جلد اور بال اہم کردار ادا کرتے ہیں،اگر آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہیں جلد سوکھی کمزور اور لاغر ہے یا بال گر رہے ہیں ۔ان میں سے کوئی بھی آپ کے ساتھ اگر مسئلہ ہے تو اس کے لئے حاضر ہے وٹامن ای جو آپ کے مسائل کو حل کر دے، وٹامن ای ایک اہم آکسیڈنٹ ہے جس سے نقصان دہ ریڈیکل سے لڑنے میں مدد ملتی ہےیہ آپ کو200mg, 400mg, 600mg کی پیکینگ میں مل جاتا ہے۔

·       وٹامن ای کیا ہے؟

·       وٹامن ای کتنی اقسام کا ہے؟

·       وٹامن ای کے فوائد

·       وٹامن ای کا استعمال


وٹامن ای سپلیمنٹ کی شکل میں بھی ملتا ہے جبکہ بادام، مونگ پھلی، سبزیوں کے تیل، سورج مکھی اور سویابین کے تیل، گندم اور مکئی میں بھی وافر موجود ہوتا ہے۔ بازاروں میں وٹامن ای کافی کم قیمت میں دستیاب ہوتا ہے۔ وٹامن ای کو باقائدگی سے استعمال کیا جائے تو قدرتی خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وٹامن ای کے استعمالات
وٹا من ای کیپسول پھٹی ایڑھیوں کے لیئے بہت مفید ہے پیٹرولیم جیلی ایک چمچ اور وٹامن ای کیپسول ایک عدد ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اوررات کو پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں بس چند دن کے استعمال سے ایڑھیا ں ٹھیک ہو جائیں گی۔

وٹامن ای کا تیل بالوں کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ وٹامن ای کا تیل اور زیتون کے تیل کو باہم ملا لیں۔ اس مکسچر کو بالوں میں لگانے سے ان میں چمک آتی ہے اور بالوں کی نشونما بھی بڑھتی ہے۔



وٹامن ای کو کسی بھی کریم کے ساتھ ملا کر اس  کی افادیت بڑھانے کے لئےبھی استعمال کر سکتے ہیں۔وٹامن ای کو آپ کھا بھی سکتے ہیں اور جلد پر لگا بھی سکتے ہیں اگر اپ کے جسم میں وٹامن ای کی کمی ہے اور ڈاکٹر نے آپ کے لئے مخصوص مقدار میں وٹامن ای تجویز کی ہے تو اس کو آپ کھا سکتے ہیں۔

وٹامن ای کے فوائد
جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے۔
بالوں کو خوبصورت مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔
چہرے پر جھریوں اور سفید بالوں کی نشونما کو کنٹرول کرتا ہے۔
 آنکھوں کے گرد حلقےختم کرتا ہے۔
ناخنوں پر لگانے سے ناخن چمکدار ہوتے ہیں اور ان کی نشونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔
کلونجی کے فوائ
مزید پڑھیں۔۔۔
سبز چائے کے فائدے
مزید پڑھیں۔۔۔
موٹاپے کا دیسی علاج چند دنوں میں فائدہ ہو گا






Post a Comment

0 Comments