تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات-talbina recipe in urdu

talbina recipe in urdu-تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات
تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات
talbina recipe in urdu-تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات

تلبینہ کیا ہے؟ تلبینہ جو کا اور جو کے آٹے کا ایک کھیر نما دلیہ ہے جو دودھ،کھجور، اورشھد کو ملا کر بنتا ہے، تلبینہ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔ ابن ماجہ


حضرت عائشہ رضى اللہ عنها بیماروں اور ایسے افراد جو کسی میت کے غم سے دوچار ہوں، کو تلبینہ کهانے کی تلقین فرمایا کرتی تهیں اور فرمایا کرتیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تلبینہ مریض کے دل کو 
آرام دیتا ہے، اسے چست بناتا ہے اور اسکے غم اور دکھ کو دور کرتا ہے۔رواه البخاري :5365 و مسلم :2216

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس  کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے گندگی اُتار دیتا ہے۔
شیخ البانی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ۔صحیح الجامع : 4646

تلبینہ کے طبی فوائد
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں ۔یہ غذا غم ، مایوسی، کمردرد، خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی، پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری، بهوک کی کمی، وزن کی کمی،کولیسٹرول کی زیادتی،ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کے اضافہ، امراض دل،انتڑیوں ،معدہ کے ورم ،السرکینسر،قوت مدافعت کی کمی،جسمانی کمزوری ،ذہنی امراض، دماغی امراض،جگر ، پٹھے کے اعصاب اور نڈھالی کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔talbina recipe in urdu-تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات


تلبینہ کے اجزاء
جو کا دلیہ 50 گرام
دودھ تازہ 300 ملی لیٹر
کجھور عمدہ 11 دانے
شہد خالص دو کھانے کے چمچ

تلبینہ بنانے کا طریقہ
تلبینہ کے بنانے میں جو کے آٹے اور جوکا ذکر ملتا ہے میرا تجربہ یہ ہے کہ جب جو کا دلیہ مشین سے بنوائیں تو اس میں کچھ مقدار آٹا بن جاتا ہے اسے دلیہ سے جدا نہ کریں بڑے شہروں میں رہنے والے بڑے سٹورز سے خالص جو کا دلیہ لیں۔ 


جو گندم کے مقابلے میں پکانے میں زرا سخت ہوتا ہے لہذا 100 گرام جو کا دلیہ(یا پکانے کا ایک چمچہ) لے کر اسے گرم پانی میں ایک گھنٹہ پہلے بگھو دیں نرم ہونے پر چولھے پر چڑھا دیں دو سے تیں کپ پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پے پکنے دیں۔گیارہ  عدد کجھور کو گرم پانی میں بگھوئیں جب دلیہ پک رہا ہو تو گٹھلی نکال کر کجھور کو چھوٹا کاٹ کر ڈال دیں۔talbina recipe in urdu-تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات

جب دلیہ نیم پختہ ہو جائے تو دودھ بھی ڈال دیں پکانے کے دوران مسلسل چمچ ہلاتے جائیں تاکہ دلیہ برتن کے پیندے سے چپک نہ جائے دلیہ اس طرح پکانا ہے کہ دلیہ کے دانے خوب پک کر دودھ کے ساتھ مل کر گم ہو جائیں اور پکا ہوا دلیہ پتلا رقیق پھرنی کی شکل میں ہو سخت ہونے سے بچائیں جب مکمل پک جائے تو دوچمچ شہد ڈال کر تھوڑا پکا کر اتار لیں،  میٹھا دیکھ لیں اگر زیادہ لگے تواگلی بار شہد اور کجھور کم کر لیں کم ہو تو اگلی بار بڑھا لیں حسب عادت ٹھنڈا یا گرم باطبیعت استعمال کریں اگر آپ ذائقے کو اور اچھا کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی موسمی فروٹ کو تلبینہ کے اوپر کاٹ کر کھا سکتے ہیں۔talbina recipe in urdu-تلبینہ کیا ہے کیسے بنتا ہے اور اس کے استعمالات


تلبینہ کو استعمال کرتے یا کراتے ہوئے بطور سنت استعمال کرنے کی نیت کریں اللہ آپ کو صحت بھی عطا کرے گا ان شاء اللّه اور میرے اور آپ کےمحبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پہ عمل کرنے کا اجر و ثواب بھی ملے گا اور ایسے نوجوان جو مردانہ کمزوری یا عمومی کمزوری کا نسخہ پوچھتے ہیں تلبینہ ان کے لیے ہے تلبینہ ایک یا دو وقت استعمال کریں خوب ورزش کریں ایک بات ذہن نشیں کر لیں اچھی سے اچھی خوراک اور دوائی بیکار ہے اگر آپ  ٹی وی یا فیس بک چھوڑ کر میدان کا یا جیم کا رخ نہ کریں۔

ورزش کرنے والے نوجوان یا کھلاڑی اسے استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کے وزن کو برابر رکھ کر آپکا انرجی لیول بڑھاتا ہے اس کیٹیگری میں لوگ کجھور اور دودھ کو بڑھا کر اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں باڈی بلڈنگ زیادہ جسمانی ورزش والے حضرات 7 عدد چھلے ہوئے بادام پیس کر اور فروٹ شامل کریں اس سے انرجی لیول بڑھ جائے گا۔








  

Post a Comment

0 Comments