امیر ترین لوگوں میں پائی جانے والی چند عادتیں Some habits found in the richest people

امیر ترین لوگوں میں پائی جانے والی چند عادتیں
امیر ترین لوگوں میں پائی جانے والی چند عادتیں

امیر ترین لوگوں میں پائی جانے والی چند عادتیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں امیر ترین نو لوگوں کی دولت دنیا میں موجود آدھی دولت سے زیادہ ہے دنیا میں موجود یہ نو لوگ چار ملین لوگوں سے زیادہ دولت رکھتے ہیں جب ان  امیر ترین لوگوں پر ریسرچ کی گئی تو معلوم ہوا کے ان لوگوں میں دوسرے لوگو ں کی نسبت ایسی عادات پائی جاتی ہیں جو انہیں دوسرے لوگوں سے مختلف بناتی ہیں۔

اس تحقیق میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا جنہوں نےخو د کو غریبی سے نکال کر امیروں کی صف میں شامل کر دیا یہ لوگ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے بلکہ اپنی محنت اور لگن سے کام کر کے کامیاب ہوئے ہیں چند خوبیاں جو ان امیر لوگوں میں پائی جاتی ہیں۔

خواب دیکھنا
اگر آپ ایک امیر اور بڑا آدمی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو خواب بھی بڑے دیکھنے ہی پڑیں گے اگر آپ بڑے خواب نہیں دیکھتے تو آپ ایک امیر انسان نہیں بن سکتے یہ بات بیس سال تحقیق کرنے کے بعد سامنے آئی ہے دنیا کے امیر ترین لوگوں نے خواب بھی بڑے دیکھےاور ان کو لے کر محنت کی اور وہ کامیاب ہو گئے۔



ذمہ داری قبول کرنا
ذمہ دار انسان کبھی غریب نہیں ہوتا  غریب انسان کبھی ذمہ دار انسان نہیں ہو گا
آپ اپنی زندگی میں ہونے والی نا کامیوں پر نظر دوڑائیں اگر تو آپ ہونے والی ان ناکامیوں کا ذمہ دار خو د کو تسلیم کر لیں گے تو آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا کیونکہ کے کامیاب انسان اپنی ناکامیوں کا ذمہ  دار خود کو سمجھتے ہیں وہ یہ نہیں کہتے کے میرے والدین کی وجہ سے  میں نا کام ہو گیا یا میرے کسی رشتہ دار کی غلطی کی وجہ سے مجھے ناکامی ہوئی تھی غیر ذمہ دار انسان کبھی امیر نہیں ہو سکتا کیونکہ ذمہ داری کامیابی کو آپکے قدموں میں لے آئے گی۔

محنت سے کام کریں
اگر آپ ایک کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو آپ کو محنتی ہونا پڑے گا اگر آپ محنتی نہیں یا پھر آپ محنت کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی ایک امیر آدمی نہیں بن سکتے آپ کو ایک ہفتے کے اندر چالیس گھنٹے کام کرنے کی بجائے ستر سے اسی گھنٹے کام کرنے کی عادت بنانی ہو گی اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے توکامیابی کو بھول جائیں کیونکہ کامیاب لوگ دن میں بارہ سے چودہ گھنٹے کام کرنے والے ہوتے ہیں۔

ہمیشہ سیکھتے رہنا
جب کسی انسان کی زندگی میں سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے تو سمجھ لیں اس کی ناکامیوں کا دور شروع ہو چکا ہے اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو نئی سے نئی چیزوں کے بارے میں سیکھنا پڑے گا کیا کچھ نیا ایجاد ہو رہا ہے کون سی چیزوں میں جدت آ چکی ہے آپ کے کا م میں کون سی ٹیکنالوجی آپ کی مدد کر سکتی ہے انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی اگر آپ ریسرچ کر کے کچھ سیکھ نہیں سکتے تو آپ کی کامیابی کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔



اپنے کام سے محبت کریں
کامیاب لوگ جب بھی کام کرتے ہیں پوری محنت اور لگن سے کرتے ہیں اور انہیں اپنے کام سے پیار ہوتا ہے اپنے کام سے  محبت اور لگن ان کے لیے کامیابی کی سیڑھی ثابت ہوتی ہے  کام کو مجبوری سے نہیں بلکہ شوق سے کریں آپ کام بھی زیادہ کریں گے اور کام کا رزلٹ بھی اچھا ملے گا۔

سچ بولیں
حقیقت میں اور افسانوں  فلموں میں بہت فرق ہوتا ہے فلموں میں آپ کو دیکھایا جاتا ہے کیسے ایک انسان جھوٹ کا سہارا لے کر امیر آدمی بن جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا جھوٹ بول کر غلط طریقے سے اگر کوئی کامیاب ہو بھی جائے تو یہ کامیابی اس کے پاس زیادہ دن نہیں رہ سکتی ا س لیے آپ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سچ کے بغیر نہ ممکن ہے ایک جھوٹ بولنے کے لیے سو جھوٹ  بولنے پڑتے ہیں اگر جھوٹ بولنے سے آپ کو فائدہ مل بھی جائے تو زیادہ دیر تک آپ کے کام نہیں آئے گا۔





Post a Comment

0 Comments