کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ How to get rid of Acne and Pimples

کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ-Acne se chutkara kaise paye
Acne se chutkara kaise paye-کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ
خوبصورت اور پُرکشش نظر آنا انسانی فطرت میں شامل ہے ہر کوئی خواہ مرد ہو یا عورت نہ صرف جسمانی و ذہنی طور پر تندرست اور ایکٹیو رہنا چاہتا ہے . بلکہ ظاہری طور پر بھی ہر دم خوبصورت اور دلکش نظر آنے کی خواہش رکھتا ہے۔ خواتین خاص طور پر کئی طرح کے طریقے اور کاسمیٹکس استعمال میں لاتی ہیں اور طرح طرح کی دوائیاں اور کریمیں بلا سوچے سمجھے آزمائی جاتی ہیں جس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ



 
آج کل ہر تیسرا شخص دانوں یا کیل مہاسوں کا شکار نظر آتا ہے جس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ جس میں کچھ اندرونی وجوہات بھی ہیں جیسے کہ ہارمونل چینج وغیرہ لیکن زیادہ تر دیکھا گیا ہے کہ بیرونی وجوہات زیادہ ہوتی ہیں مثلاً مناسب صفائی کا فقدان، غیر معیاری کاسمیٹکس کا استعمال، بہت زیادہ مرغن و مرچ مصالحے دار غذاؤں کا استعمال، کسی بیماری کے باعث طویل عرصے تک دواؤں کا استعمال وغیرہ۔ دانوں اور کیل مہاسوں کا علاج اگر پہلے اسٹیج پر ہی کر لیاجائے تو اس کی شدت سے بچا جا سکتا ہے۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ

زیادہ تر کیل مہاسے چودہ سال سے بائیس سال کی عمر میں نکلتے ہیں کیل مہاسے بننے کی سب سے بڑی وجہ جب آپ کی جلد کے مسام کے اندر گردوغبار بھر جاتا ہے تو اس سے آپ  کے چہرے پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں۔




سگریٹ نوشی
لڑکیوں کے ساتھ ساتھ کیل مہاسے لڑکوں کے چہرے پر بھی نکل آتے ہیں لڑکیاں تو اپنی جلد کا خیا ل رکھتی ہیں پر لڑکے کم ہی دھیان دیتے ہیں اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو سگریٹ پینا بند کر دیں سگریٹ آپ کی جلد کے لیے ٹھیک نہیں خاص کر ان لوگوں کے لیے جن کی جلد حساس ہوتی ہے۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ

پوپنگ نہ کریں
دانوں کو چھونا یا چھیڑنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسی طرح انہیں دبانے سے بھی انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور ان کے نشانات بھی چہرے پر رہ جاتے ہیں ۔ یہ متاثرہ حصہ کو سرخ اور سوجا ہوا بنانے کا باعث بنتے ہیں دبانے سے آپ کو جو الجھن یا درد ہو رہی ہوتی ہے اس سےآرم مل جاتا ہے پر یہ آپ کے چہرے پر نشان چھوڑ جا تے ہیں قدرتی طور پر کیل مہاسے تین سے چار دن میں اپنے آپ سوکھ کر ختم ہو جاتے ہیں۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ


فیس واش استعمال کریں
تیل اور بیکٹیریا دانوں کا باعث بنتے ہیں۔ چکنی جلد والے لوگ  اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ کا فیس واش آئل فری ہو . اس کے مزید بڑھنے کا انتظار مت کریں اور اچھا فیس واش کا انتخاب کریں۔ دن میں تین باراپنے چہرے کو اچھے فیس واش سے دھویں صبح دوپہر اور رات کو سونے سے پہلے صابن کا استعمال نہ کریں جن کو کیل مہاسے نکلتے ہوں وہ سکرب کا استعمال بند کر دیں اس سے ان کی جلد اور زیادہ خراب ہو گی۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ

خوراک کو بہتر کریں
آپ کی خوراک آپ کی جلد پر نمایاں اثر ڈالتی ہے۔ خاص طور پر کیل مہاسوں پر ۔ جو کھانے محفوظ کئے ہوتے ہیں اور زیادہ تیل میں پکے ہوتے ہیں وہ آپ کے جسم میں اور چہروں پر دانوں میں اضافہ کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا آپ کی صحت و جلد دونوں کے لیے اچھا ہے۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ


زنک کی مقدار بڑھائیں
اپنی خوراک میں زنک کی مقدار کو بڑھائیں زنک آپ کی جلد میں بیکٹیریہ کو نہیں بننے دے گا آپ جلد کو بہتر بنانے کے لیے اپنی خوراک میں انگور، پنیر ، مشروم ، انڈے ، گوشت ، مچھلی وغیرہ شامل کر سکتے ہیں دن بھر میں جو خوراک آپ لے رہے ہیں اس میں پندرہ ملی گرا م زنک کی مقدار ہونی چاہیے۔

وٹامن اے
اگر آپ کی جلد میں وٹامن اے کی کمی ہو گی تو اس سے آپ کی جلد میں آئل کی زیادہ مقدار بنتی ہے ا س لیے آپ کی خوراک میں وٹامن اے کی چار ہزار انٹر نیشنل یونٹ مقدار ہونی چاہیے وٹامن اے کی مقدار حاصل کرنے کے لیے آپ اپنی خوراک میں گاجر ، شکر قندی، پالک، خربوزہ  وغیرہ شامل کر سکتے ہیں۔


وٹامن سی
وٹامن سی آپ کی جلد کے لیے بہت اہم ہے خاص کر جب آپ کی نئی جلد آ رہی ہوتی ہے وٹامن سی آپ خوراک  میں سے مالٹے، لیموں، سبز مرچ، سٹابری،ٹماٹر  وغیرہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے چھٹکارہ
ان سب چیزوں کوچار ہفتے   استعمال کرنے کے بعد بھی اگر آپ کی  جلد سے کیل مہاسے ختم نہیں ہو رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں 






Post a Comment

0 Comments