ورزش کے فائدے Exercise benefits

ورزش کے فائدے  Exercise benefits
ورزش کے فائدے  Exercise benefits
تندرستی ہزار نعمت ہے یہ جملہ ہر کسی نے سنا ہو گا اس بات میں کوئی شک نہیں اگر آپ تندرست ہیں تو خدا کی دی  ہوئی نعمتوں سے اچھی طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں،  کوئی دوا یا سپلیمنٹ وہ فوائد نہیں دے سکتا جو ورزش سے مل سکتے ہیں، باقاعدگی سے ورزش جسمانی اور ذہنی طور پر آپ کو صحت مند بناتی ہے۔


آپ نے اکثر ورزش کے شوقین افراد سے یہ بات سنی ہو گی کہ وہ دوسرے افراد کی نسبت کم بیمار ہوتے ہیں تو یہ بات حقیقت ہے متعدد تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ باقائدگی سے ورزش بیماریوں کے امکانات کو کم کر دیتی ہے۔

ورزش سے ہمارا جسم توانا اور مضبوط ہوتا ہے جو لوگ ورزش نہیں کرتے وہ جلدی تھک جاتے ہیں‘ ان کے جسم کا گوشت نرم پڑجاتا ہے اور اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں۔ پیٹ عموماً بڑھ جاتا ہے ۔ معمولی کام کرنے سے بھی سانس پھولنے لگتا ہے‘ کھانا صحیح طرح سے ہضم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے خون میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔

‏ آجکل لوگوں کو اپنا گزربسر چلانے کیلئے اتنی محنت‌مشقت نہیں کرنی پڑتی۔‏ لیکن اس وجہ سے طرح طرح کے مسئلے بھی پیدا  ہو رہے ہیں۔‏ مثال کے طور پر برطانیہ کے ایک طبی ادارے کے مطابق ”‏ایسے لوگ  جو اپنا سارا وقت بیٹھے بیٹھے گزارتے ہیں وہ اکثر پریشانی،‏ ذہنی دباؤ اور احساسِ‌کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔‏ چست لوگوں کی نسبت ایسے لوگ سگریٹ‌نوشی اور منشیات لینے کے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔‏


عمر رسیدہ افراد میں ورزش سے ہونے والے فائدے
بڑھتی ہوئی عمر کیساتھ ساتھ مناسب حد تک ورزش کرنے کے فائدے بھی بڑھتے ہیں۔‏ اسکے باوجود بہت سے عمررسیدہ لوگ چوٹ لگنے یا بیمار پڑنے کے اندیشے کی وجہ سے ورزش نہیں کرتے۔‏ لیکن ڈاکٹر سے مشورہ لینے کے بعد اگر وہ باقاعدگی سے ورزش کرنے لگیں تو اُنہیں بہت سے فائدے ہو سکتے ہیں۔مثال کے طور پر، توانائی برقرار رہتی ہے،  بیماری لگنے کا امکان کم ہوتا ہے، پٹھے اکڑتے نہیں،  جسم کھانے کو اچھی طرح سے ہضم کرتا ہے۔ 

بلڈ پریشرمیں کمی
جسمانی ورزش سے بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔بلڈ پریشرکم کرنے کے لئے والک،سائیکلنگ اورجاگنگ  زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔ہفتے میں پانچ مرتبہ تیس سے ساٹھ منٹ کی ورزش کرنابے حد موثر ہے۔


ذیابیطس کنٹرول رہتی ہے
ورزش جسم میں انسولین جیسے اثرات پیداکرتی ہے۔وزن میں کمی اورباقاعدہ ورزش کی بدولت آپ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

وزن کم کرتی ہے
ورزش سے نہ صرف کیلوریز برن ہوتی ہیں بلکہ میٹابولزم کاعمل کئی گھنٹوں بعد تک بھی تیز رہتاہے۔فٹنس کی سطح بڑھنے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ پٹھوں کے خلیات ہی کیلوریز کوتیزی سے برن کرتے ہیں۔ پٹھے اگر مضبوط ہوں تو آپ کاوزن نہیں بڑھتا۔


اپنی عمر سے کم نظر آئیں
آپ جس قدر مشقت کریں گے جسمانی فٹنس اتنی ہی زیادہ ہوگی۔جسمانی سرگرمی عمر ڈھلنے کے عمل کوروکتی ہے۔اگر صرف چھ ماہ تک باقاعدہ ورزش کرلی جائے تو تیس سال تک عمرڈھلنے کاعمل رک جاتاہےاور آپ اپنی عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں۔








Post a Comment

0 Comments