تین عادتیں جو آپ کو امیر بنا دیں گی Three habits that will make you rich

تین عادتیں جو آپ کو امیر بنا دیں گی
تین عادتیں جو آپ کو امیر بنا دیں گی  Three habits that will make you rich
تین عادتیں جو آپ کو امیر بنا دیں گی  Three habits that will make you rich
امیر ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کیا آپ بھی امیر بننا چاہتے ہیں اورآپ چاہتے ہیں آپ کےپاس بڑا گھر ہو گاڑی ہو تو یہ بات کوئی عجیب نہیں کیونکہ ہر انسان ان چیزوں کو حاصل کرنا چاہتا ہے خوشحال زندگی کا خواب دیکھنا کوئی بری بات نہیں لیکن امیر ہونا  ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا۔

اگر ہم امیر بننا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرناچاہیے ایساکون ساطریقہ ہے جسے اپنا کر ہم  کامیاب ہو سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے ہمیں ان لوگوں کی زندگی کے بارے میں جاننا ہو گا جو کامیاب ہیں ان عادات کا مشائدہ کرنا پڑے گا جو ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں ۔

آپ کو ان عادات کے بارے میں بتاتا ہوں جن کی وجہ سے لوگ کامیاب ہوتے ہیں اگر یہ عادات آپ میں موجود ہیں تو ٹھیک ہے اگر نہیں موجود  تو یہ اپنے اندر پیدا کر لیں یہ آپ کو زندگی میں کامیاب کر دیں گی ۔

عملدرآمد کرنا
کامیاب لوگوں کے ذہین میں جب کوئی نیا آئیڈیا آتا ہے تو وہ اس پر جلد سے جلد عمل درآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کسی بات کو زیادہ دیر تک سوچتے نہیں  وہ بس کر گزرتے ہیں جبکہ دوسرے لوگ سوچتے رہ جاتے ہیں۔کسی بھی آئیڈیا پر عملی طور پر کام کرنے میں آپ جتنی جلدی کریں گے آپ کے کامیاب ہونے کے مواقعے اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں ۔جب ہمارے ذہن میں کوئی نیا آئیڈیا آتا ہے تو آپ کے کام کرنے کی قوت مدافعت بہت زیادہ ہوتی ہے جب ہم سوچنے میں وقت لگا دیتے ہیں ہم یہ کام کریں یا نہیں تو جتنا زیادہ وقت گزرتا ہے آپ کی قوت مدافعت کم ہوتی جاتی ہے ۔انسان کی یہ فطرت ہے وہ پرانی عادتوں اورطریقوں کے ساتھ جڑا رہنا چاہتا ہے انسان کے لیے انہیں چھوڑنا کافی مشکل ہوتا ہے ۔جب بھی آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا آئے تو آپ اسے ایک کاغذ پر لکھ کر حکمتِ عملی تیار کر لیں اور اس کے بعد کا م شروع کر دیں آپ کی یہ عادت آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گی۔



غیر یقینی صورتحال میں عملدرآمد کرنے کی صلاحیت
جب ہمیں کوئی فیصلہ کرنا ہوتا ہے یا پھر کسی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے تو ہمارا دماغ دو باتیں سوچتا ہے کیا میں یہ کر پائوں گا اور کامیاب ہو جائوں گا یا یہ بہت مشکل ہے میں نہیں کر سکتااس ہاں اور ناں کے درمیان ایک غیر یقنی صورتحال کا مرحلہ ہوتا ہے جہاں خوف ہوتا ہے ہمیں نا کامی کا ڈر ہوتا ہے کہیں میں نا کام نہ ہوں جائوں یہ حکمتِ عملی نا کام نہ ہو جائے ۔کامیاب لوگوں کو خود پر یقین ہوتا ہے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہوتا ہے کامیاب لوگ اگر ناکام بھی ہو جائیں تو وہ اپنی خامیوں اور نا کامیوں سے سیکھتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے  ہیں  جو کام آپ کو ٹھیک لگے اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کر گزریں کامیابی آپ کو ضرور ملے گی ۔

آپ وقت کی کتنی قدر کرتے ہیں
آپ زندگی میں کتنا کامیاب ہوں گے کتنے امیر آدمی بن سکتے ہیں ان سب باتوں کا انحصار اس بات پر ہے آپ اپنے وقت کو کتنی اہمیت دیتے ہیں  اپنے وقت کو کس طرح گزارتے ہیں آپ کی روزمرہ کی مصروفیت ہی آپ کی کامیابی کا تعین کرتی ہے ۔کامیاب لوگوں کا ایک ٹائم ٹیبل ہوتا ہے وہ وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں وہ اپنے ٹائم  کو فضول کاموں میں ضائع نہیں کرتے ان کی نظر اپنے خوابوں پر ہوتی ہے کامیاب لوگوں کی زندگی کے کچھ مقاصد ہوتے ہیں کامیاب لوگوں کے روزانہ کے حساب سے مقاصد ہوتے ہیں جن کی مدد سے وہ زندگی کے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔اگر آپ بھی وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں تو یقین رکھیں آپ زندگی میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔


Post a Comment

0 Comments