بغیر انویسٹمنٹ کےآن لائن کاروبار کیسے شروع کیا جائے Without investment online business in Pakistan

بغیر انویسٹمنٹ کےآن لائن  کاروبار کیسے شروع کیا جائے 
Without investment online business in Pakistan
لوگوں کی اکثریت اپنے کاروبار کو ترجیح دیتی ہے۔کیوں؟ آپ بھی بزنس مین بن کر ایک بہتر معیارِ زندگی کے حامل ہو سکتے ہیں۔مگر کیا آپ کی غربت اس راہ میں حائل ہے؟ کیا بغیر سرمائے کے آپ ایک باعزت بزنس اونربن سکتے ہیں؟ مگر کیسے؟

بغیر انویسٹمنٹ کےآن لائن کاروبار کیسے شروع کیا جائے Without investment online  business in Pakistan

بغیر انویسٹمنٹ کےآن لائن  کاروبار کیسے شروع کیا جائے

پوری دنیا میں ہر سال تقریباً50ملین نئی کمپنیاں وجود میں آتی ہیں۔یعنی ہر روز 137,000 نئی کمپنیاں رجسٹر ہو تی ہیں، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔تاہم 120,000کاروبار ہر روز دم توڑ دیتے ہیں۔اپنا بزنس آپ کو اپنی مرضی کے مطابق محنت ولگن سے کام کرنے کا موقع دیتا ہے اور آپ بنا اکتاہٹ کےاپنا کام سر انجام دیتے ہیں کیونکہ آپ کو یہ کام اپنے لئے کرنا ہے نہ کہ کسی دوسرے کے لئے بغیر انویسٹمنٹ کے کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟

بلاگ رایئٹینگ  Blog writing 

بلاگ ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جس پر ہر روز نئی نئی معلومات اور تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ایک فرد یا افراد کا ایک گروپ مل کر اس کو پلان کرتا ہے۔بلاگ رایئٹینگ سوشل میڈیا کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ آپ بنا کسی سرمائے کے مختلف ویب سائٹس کے لئے بلاگ رایئٹینگ کا کا م شروع کر کیایک معقول آمدنی کا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔

آن لائن مارکیٹنگOnline marketing 
مختلف کمپنیوں کی پروڈکٹس اور سروسز کی آن لائن مارکیٹنگ کا آج کل بہت زیادہ رجحان ہےاور ہر روز بہت سے نئے لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہو رہے ہیں ۔اگر آپ اس کام کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو کمپنیوں اور اداروں کی آن لائن مارکیٹنگ آپ کے لئے نفع بخش کاروبار بن سکتی ہے۔
فری لانس بک کیپنگ Freelance Bookkeeping
تمام چھوٹی اور بڑی کمپنیوں اور سمال بزنس اونرز کو اپنے مالی معاملات اور اکاؤنٹس کی مینجمنٹ کے لئے بک کیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ کام زیادہ تر کمپیوٹرز پر ہی سرانجام دیا جاتا ہے۔تاہم بہت سے چھوٹے بزنس اونرز ایک باقائدہ بک کیپرکو ہائر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اگر آپ ایک اچھے اکاؤنٹینٹ ہیں تو آپ اپنا فری لانس بک کیپنگ کا کاروبار شروع کر کے ایک ہی وقت میں مختلف کمپنیوں کے لئے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
گرافک ڈیزائننگGraphics designing
ایک اچھے گرافک ڈیزائنر کو ملازمت کے حصول کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے لئے یہ کا م گھر بیٹھ کر سرانجام دے سکتا ہے۔مگر اس کے لئے اپنی فیلڈ کی وسیع معلومات اوربزنس نیٹ ورک کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
ویب ڈیزائننگWeb designing
اگر آپ ایک اچھے ویب ڈیزائنر ہیں تو مختلف کمپینیوں،اداروں اور لوگوں کے لئے ویب سائٹس ڈیزائن کر کے ایک بہترین پروفٹ کما سکتے ہیں۔پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھر بیٹھے فری لانسنگ ویب سائیٹس پر کام کر کے مہینے کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
افلیٹ مارکیٹینگ Affiliate marketing
بغیر کسی سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ بزنس آجکل پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔یہ منافع کمانے کا بہترین آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے گھر بلکہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر با آسانی اس بزنس کو چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کسی اور کمپنی کی پروڈکٹ یا سروسز کو انٹرنیٹ یا ایسے ہی کسی دوسرے میڈیم کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور اسے فروخت کر کے اپنا طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔
ای بک رایئٹینگ E-Book Writing
اگر آپ ایک اچھے لکھاری ہیں اور ای بکس کی تیکنیکس جانتے ہیں تو آپ ای بک رائیٹنگ کے ذریعے بہت اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین کے لئے یہ بہت اچھا کاروبار بن سکتا ہے جو یہ صلاحیت رکھتی ہیں۔





Post a Comment

0 Comments