یوٹیوب پر بہت کچھ باقی ہے

یوٹیوب پر بہت کچھ باقی ہے

یوٹیوب پر بہت کچھ باقی ہے


یوٹیوب پر بہت کچھ باقی ہے
اکثر لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ اب یوٹیوب پر کمپٹیشن بہت بڑھ گیا ہے، میڈیا کے بڑے بڑے نام یوٹیوب پر کام کرنے کے لیے آ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔

میں سمجھتا ہوں یہ تو اچھی بات ہے کیونکہ یوٹیوب پر پاکستانی یوٹیوبرز بڑھتے جا رہے ہیں اس سے تو فائدہ ہی ہو گا، ہم پہلے ہی انڈیا والوں سے پیچھے ہیں انڈیا میں اگر کوئی چھوٹا یوٹیوبر بھی ہے تو اس کے 5 لاکھ سے 1 ملین تک سبسکرائیبرز ہیں اور جو بڑے ہیں وہ تو 5 ملین سے 10 ملین کراس کر چکے ہیں۔۔۔



جبکہ پاکستان میں بڑے بڑے یوٹیوبرز جن کو پانچ سال سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں 1 ملین بھی کراس نہیں کر پائے۔۔۔اس کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی آڈینس یوٹیوب پر کم ہے دوسرا یہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔۔۔

ایک منٹ رکیں جو ایک دوسرے کی ہیلپ کے نام پر چینل سبسکرائب کرتے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد ان سبسکرائیب کر دیتے ہیں وہ یہ نا سمجھیں کہ وہ کمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں۔۔۔اور ویسے بھی کسی کے چینل کو سبسکرائیب کرنے سے صرف یہی ہوتا ہے کہ اگلے بندے کا ایک سبسکرائیبر بڑھ گیا۔۔۔



جب تک اس کی ویڈیو نہیں دیکھیں گے اسے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا، میں اکثر انڈین یوٹیوبرز کو دیکھتا ہوں بڑے یوٹیوبرز چھوٹے یوٹیوبرز کی ویڈیوز کے نیچے کمنٹ کر دیتے ہیں تاکہ ان  کو تھوڑی موٹیوشن ملے۔۔۔اور چھوٹا یوٹیوبر اس کمنٹ کو ایسے سمجھتا ہے جیسے اس کو میڈل مل گیا ہو، وہ اس کمنٹ کو پن کر دیتا ہے۔

دل چھوٹا مت کریں ابھی بہت کام باقی ہے اور بہت سکوپ ہے اگر 20 کروڑ پاکستانی بھی چینل بنا لیں تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ فائدہ ہی ہو گا۔

ضروری نہیں کہ چینل بنا کر آپ نے گوگل ایڈسینس سے کمانا ہے بلکہ اپنے بزنس کی ایڈورٹائزمنٹ کی جا سکتی ہے وہ بھی کم پیسوں میں، یوٹیوب پر کام کریں اور اپنے بزنس کو بڑھائیں۔
دعاوں میں یاد رکھئے گا۔

Leave a Comment