یوٹیوب سے پیسے کمائیں-Youtube se paise kamaye

یوٹیوب سے  پیسے کمائیں-Youtube se paise kamaye

یوٹیوب سے  پیسے کمائیں-Youtube se paise kamaye


یو ٹیوب سے پیسے کمائیں-Youtube se paise kamaye
یو ٹیوب  اپنی پالیسی میں آئے دن نئی سے نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے خاص کر ان لوگوں کے لیے یوٹیوب پر کوئی جگہ نہیں جو لوگ  کاپی کرنے میں خود کو ماہر سمجھتے ہیں لیکن جو لوگ کچھ نہ کچھ کرنے کے ہمت رکھتے ہیں ان کے لیے یوٹیوب کے میدان میں بہت کچھ ہے۔

آپ اس میدان میں اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو صبر سے کام لینا پڑے گا اور تسلسل سے کام کرنا پڑے گا  اگر صبر اور تسلسل نام کی چیز سے آپ ناواقف ہیں تو آپ کے لیے یوٹیوب نہیں کسی اور میدان کا رخ کریں۔

یوٹیوب سے پیسہ کمانا آسان بھی ہے اور مشکل بھی یہ آپ پر منحصر ہے آپ اسے اپنے لیے آسان بناکر کام کرنا چاہتے ہیں یا مشکلاگر آسانی والے پہلو کو دیکھا جائے تو کوئی بھی چینل بنا کر اس پر کام شروع کر سکتا ہے مشکلات سے تب سامنا ہوتا ہے جب آپ کو  یوٹیوب کے دریا میں اتر کر گہرائی کا احساس ہوتا ہے۔

آپ اگر چاہیں تو یوٹیوب پر ایک سے زیادہ چینل بنا کر کام کر سکتے ہیں اصل مسئلہ ویوز کا ہوتا ہے آپ کو ویوز کیسے ملیں گے اور کیسے لوگوں کو اپنے چینل کے ساتھ جوڑ کر رکھ سکتے ہیں یو ٹیو ب کی نئی پالیسی کے مطابق نئے یوٹیوبر کویوٹیوب خود سپورٹ کرتا ہے اور نئے چینل کو اوپر لانے کے لیے ویوز بھی دلواتا ہے اگلا کام اور کمال آپ کی اپلوڈ کی گئی وڈیوز کا ہوتا ہے وہ آپ کو کتنے سبسکرائبرز دلوائیں گی اور کتنے لوگوں کو آپ کا کا م پسند آتا ہے اور وہ دوبارہ آپ کی وڈیوز کو دیکھنا چاہیں گےآپ کا کام ہی آپ کی پہچان بنے گا۔

جب بھی آپ کسی ٹاپک پر وڈیو بنا رہیں ہو ں اس کے بارے میں آپ کے پاس وسیع مواد ہونا چاہیے اپنے ٹاپک سے متعلقہ مواد آپ انٹرنیٹ پر بھی سرچ کر سکتے ہیں اور کسی دوسرے یو ٹیوبر کی وڈیو زدیکھ کر بھی مواد حاصل کر سکتے ہیں اگر کسی کی وڈیو میں سے آپ کچھ سیکھ کر کام کریں گے تو یوٹیوب اس پر آ پ کو کاپی رائیٹ نہیں بھج سکتا آپ کی آنے والی ہر نئی وڈیو کسی نئے ٹاپک پر ہونی چاہیے

ایک بات میرے تجربے سے گزری ہے وہ یہ کہ چند وڈیوز بنانے کے بعد اگر کسی کو ویوز نہیں ملتے تو وہ ہار مان کر بیٹھ جائے گا اور کام کرنا بند کر دے گا میرا نئے یوٹیوبرز کو مشورہ ہے مسلسل وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے رہیں ایک نہ ایک دن آپ کی کوئی وڈیو ٹرینڈنگ میں چلی جائے گی اور آپ کو اچھے خاصے ویوز ملنے شروع ہو جائیں گے

Leave a Comment