فیس بک کے ذریعےاپنے کاروبار کی مفت تشہیر کیسے کریں

فیس بک کے ذریعےاپنے  کاروبار  کی مفت تشہیر کیسے کریں

فیس بک کے ذریعےاپنے  کاروبار  کی مفت تشہیر کیسے کریں
فیس بک کے ذریعےاپنے  کاروبار  کی مفت تشہیر کیسے کریں
دنیا ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہے اور آہستہ آہستہ عام مارکیٹ بھی ڈیجیٹل مارکیٹ میں شفٹ ہو رہی ہے۔ اپنے اردگرد نظر دوڑا کر دیکھیں آپ کو 70 % سے 80 % لوگ فیسبک استعمال کرتے ہوئے ملیں گے۔ ایسے میں بزنس مارکیٹنگ کے لیے فیسبک استعمال کرنا عام بات ہوتی جا رہی ہے۔ لوگ اخبارات اور کیبل، ٹی وی کو اشہتارات دینے کی بجائے سوشل میڈیا اور گوگل کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کیونکہ ٹی وی اور اخبار آپ کو مخصوص علاقے کی عوام کو اشتہار دیکھانے کا آپشن نہیں دے سکتے۔



 یہ آپشن آپ کو فیسبک اور گوگل ہی دے رہیں ہیں۔فیسبک اور گوگل پر چلائے جانے والے اشہارات ٹی وی اور اخبارت کے مقابلے میں آپ کو کم ریٹ پر ملتے ہیں اور رزلٹ کی 100 فیصد گارنٹی ہوتی ہے۔اگر آپ نے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے اور آپ اس کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ مارکیٹنگ کا سستا اور کامیاب طریقہ شئیر کرنے جا رہاہوں جس کے ذریعے آپ بغیر پیسوں کے اچھی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔

فیس   بک   آئی  ڈی  کے  ذریعے
سب سے پہلے آپ نے جس نام سے کاروبار شروع کیا ہے۔ فیس بک پر اس نام سے ایک آئی ڈی بنائیں اور اپنے علاقے اور شہر کے لوگوں کو اس میں ایڈ کریں۔ آپ ایک آئی ڈی میں پانچ ہزار لوگوں کو ایڈ کر سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کو 10 سے 15 دنوں تک ایڈ کریں زیادہ جلدی کرنے کی ضرورت نہیں اس کے بعد آپ روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین اپنے کام سے مطلقہ پوسٹ کرتے رہیں میرا مشورہ ہے آپ کسی پروفیشنل سے 3  سے 4 اچھے اشتہار بنوا لیں جنہیں آپ نے فیس بک پر شئیر کرنا ہے۔ اگر  ہو  سکے  تو  آپ  اپنے  چند  دوستوں  کی  مدد  لے  سکتے  ہیں ۔ آپ  انہیں  کہیں  جب  بھی  آپ  کوئی  پوسٹ  شئیر  کریں ۔ وہ  اسے  لائیک  کر  کے  آگے  فاروڈ  کر  دیں  جس  سے  آپ  کو  اچھا  خاصہ  فائدہ  ہو  جائے  گا۔



فیس بک پیج اور گروپ کے ذریعے
آپ اپنے کاروبار کے نام سے فیسبک پیج اور گروپ بھی بنا سکتے ہیں اگر آپ تھوڑے پیسے انویسٹ کر سکتے ہیں۔ تو فیسبک پیج مارکیٹنگ کے لیے اور زیادہ بہتر آپشن ہے پیج پر آپ پوسٹ بوسٹ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ پیج لائیک کے  آپشن  پر بھی فیسبک کو پیسے دے کر لائیک حاصل کر سکتے ہیں۔ فیسبک پیج ایڈورٹائزنگ سسٹم بہت ایڈوانس ہے۔ آپ کسی مخصوص شہر کے مخصوص علاقے کی عوام کو بھی سلیکٹ کرکے اپنی پوسٹ دیکھا سکتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ لاہور میں رہتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں آپ کا ایڈ(اشتہار) بحریہ  ٹائون  کے لوگوں  کو  دکھایا  جائے تو  آپ  لوکیش  میں  سیٹ  کر سکتے  ہیں۔ یہ  سہولت آپ کو   کوئی  ٹی  وی  چینلیا  اخبار  نہیں  دے سکتا۔ اس کے علاوہ مخصوص دنوں اور وقت کابھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔آپ  کی جو بھی پروڈکٹس  ہیں۔

 آپ  انہیں  فیس  بک  پر کیشآن  ڈلیوری  کی  سہولت  کے  ساتھ  بیچ بھی  سکتے  ہیں۔ جس سے آپ کی سیل میں بھی اضافہ ہو گا ۔ مثال کے طور پر آپ کی کپڑوں کی دوکان ہے۔ آپ  اپنے  پاس  موجود  کپڑے کی  پوسٹ لگا  کر  ساتھ  اس  کے  ریٹ  اور  ضروری معلومات لکھ کر پوسٹ کرتے ہیں  اور  ساتھلکھ  دیتے  ہیں۔  آنلائن  شاپنگ  کیش آ ن  ڈلیور ی  کی  سہولت  موجود  ہے۔تو یقیناََ  آپ  کو  آڈر  ملنا شروع  ہو جائیں  گے ۔یاد  رکھیں  اس  کام  میں  ایمانداری اورمحنت  کا  ہونا  ضروری  ہے۔  اللہ  پاک  آپ  کو  کامیابی  عطاءفرمائے گا۔

Leave a Comment